?️
سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے ویڈیو کانفرنس سے خطاب میں دنیا میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام مسلمانوں کے متحد ہونے پر زور دیا اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے نارتھ امریکہ کی پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کے 46ویں سالانہ کنونشن سے خطاب میں دنیا میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: قرآن پاک کی بے حرمتی کا ذمہ دار کون ہے؟ یمنی تنظیم
ترکی کے صدر نے نارتھ امریکہ کی پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن (APPNA) کے 46ویں سالانہ کنونشن میں ویڈیو کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر سویڈن میں ہماری مقدس کتاب قرآن مجید پر ہونے والے وحشیانہ حملے نے مغرب میں اسلامو فوبیا کی خوفناک جہتوں کا انکشاف کیا۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق رجب طیب اردگان نے قرآن کی بے حرمتی کا مقابلہ کرنے اور اس طرح کے گھناؤنے جرائم کے اعادہ کو روکنے کے لیے دنیا کے تمام مسلمانوں کی ذمہ داری پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب مسلمانوں کی ایک بڑی ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس طرح کے اقدامات دوبارہ نہ ہوں،اگر ہم ایک دل اور ایک آواز ہو کر کام کریں تو دنیا میں کوئی بھی مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں:آیت اللہ سیستانی کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
ترکی کے صدر نے اپنی تقریر میں اس ملک اور پاکستان کے درمیان دو دوست ممالک کی حیثیت سے مضبوط تعلقات پر زور دیا اور مزید کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان غیر معمولی تعلقات ہیں۔
واضح رہے کہ اردگان کی طرف سے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہونے اور اسلامی مقدسات کی توہین کے خلاف تحریک چلانے کی درخواست سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کے خلاف بین الاقوامی ردعمل کے تسلسل میں کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کی آزادی کے لیے حزب اللہ اور عوامی محاذ کا زور
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: پیپلز فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے قائدین کا
اگست
پاکستانی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سے تین افراد ہلاک
?️ 13 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو اسلام آباد سے 40 کلومیٹر دور پاکستان کے
اگست
پاکستان عملی طور پر افغانستان کے ساتھ تعلقات کے استوار رکر ہا ہے:وزیر خارجہ
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کے دارالحکومت
مارچ
فلسطینی قیدیوں کی اجتماعی نافرمانی شروع
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: الاسیر کلب جو کہ فلسطینی قیدیوں کے امور سے
اگست
فلسطینی مجاہدین کا قابض فوج کو خصوصی پیغام
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں پیش قدمی کے بارے میں صہیونی
نومبر
ی آئی اے پرواز منزل پر پہنچنے سے قبل ہی اتار لی گئی
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عملے کی ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر پی
جنوری
شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی
?️ 20 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے
جنوری
ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں: اردن
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اتوار کے روز اس
اکتوبر