اسلامی تعاون تنظیم کا صیہونی حملوں پر ردعمل

صیہونی

?️

سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مسلمانوں کے قبلہ اول پر صیہونی آبادکاروں کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹریٹ نے صہیونی پولیس فورسز کی حمایت سے مسجد الاقصی پر قابض آباد کاروں کے مسلسل حملے کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس

اس تنظیم نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ یہ حملے قابض حکومت کی بیت المقدس کے مقدس مقامات پر بار بار کی جارحیت کا تسلسل ہیں، جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور یہ جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں اس بات پر دوبارہ زور دیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ اپنی تمام جگہوں کے ساتھ صرف مسلمانوں کے لیے عبادت کی جگہ ہے۔

مزید پڑھیں: اسلامی تعاون تنظیم کا مسجد اقصیٰ کے بارے میں بیان

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں یہودیوں کی عیدوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے حملوں اور اس اسلامی مقدس مقام میں اشتعال انگیز تلمودی تقاریب کے انعقاد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے،تاہم اس کے مقابلہ میں فلسطینیوں نے ہوشیاری سے کام لیا ہے۔

مشہور خبریں۔

نام نہاد جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی مغربی دنیا میں انسانی حقوق کی پامالیاں

?️ 16 جولائی 2021(سچ خبریں) مسلم دنیا میں مغرب کے بت کو پوجنے والوں کی

صہیونی ریاست کا مستقبل؛ داخلی بحران، عالمی دباؤ اور عدم استحکام کے چیلنز

?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:موجودہ عالمی منظرنامے میں اسرائیل کو داخلی و خارجی بحرانوں

حزب اللہ کی جوابی کارروائی ؛ دھمکی کے مقابل دھمکی

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیلی حکومت کی فوج کے ان

ایران میں ہونے والے حالیہ دہشتگرادانہ واقعہ پر سعودی عرب کا رد عمل

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: سعودی وزارت خارجہ نے ایرن کے شہر کرمان میں دہشت

وزیر اعظم نے جوہری سہولت گاہ کا دورہ کیا

?️ 30 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کی

امریکہ کے ہاتھوں درجنوں آئل ٹینکرز شام سے عراق اسمگل

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ امریکی اتحاد نے اپنی

میں تھا جس نے یوکرین کو ٹینک شکن میزائل دیئے تھے: ٹرمپ

?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں:   سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے