?️
سچ خبریں:گزشتہ صبح صیہونی حکومت نے دمشق اور اس کے اطراف میں رہائشی علاقوں پر فضائی حملہ کیا جس میں 20 شامی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اس وحشیانہ جارحیت کے جواب میں کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز پاریلا نے ٹویٹر پر لکھا کہ کیوبا دمشق پر اسرائیل کے فضائی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فضائی حملے نے شام کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی کی اور یہ ایسی حالت میں ہوا جب اس ملک کے عوام حالیہ زلزلے میں ہزاروں متاثرین کے ساتھ شریک ہیں۔
کیوبا کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کو ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
اس سلسلے میں کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار ایمیلیو لوساڈا گارسیا نے ٹویٹر پیغام میں شام کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ ایسے حالات میں کہ دوست ملک شام کے عوام حالیہ تباہ کن زلزلے سے پیدا ہونے والے درد و کرب سے دوچار ہیں اس طرح کے حملوں کو انجام دینا انتہائی غیر انسانی فعل تصور کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ شام کے خلاف صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں اتوار کی صبح دمشق اور اس کے مضافات میں کم از کم پانچ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ شامی شہری ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔


مشہور خبریں۔
قومی ایئر لائن کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہونے کی توقع ہے، سیکریٹری دفاع
?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سیکریٹری دفاع نے کہا ہے کہ قومی ایئر
اکتوبر
نامعلوم ڈرون مقبوضہ علاقوں کے شمال میں پرواز کرتے ہوئے
?️ 22 جون 2022المنار کے ایک نامہ نگار نے آج بدھ کوصبح اطلاع دی ہے
جون
پاکستان کے سیاسی مستقبل میں آنے والے ہفتوں کا اہم کردار
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی تجزیہ کار Scott Ritter کا خیال ہے کہ آنے والے
نومبر
سابق صدر عارف علوی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق صدر عارف علوی سمیت پاکستان تحریک انصاف
جولائی
کشمیر بچانا ہوتا تو شادی میں مودی نہ آتا: فرخ حبیب
?️ 10 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)وزیرِ مملکت فرخ حبیب اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا
جولائی
غزہ کے دلدل میں نتن یاہو کا کیا رول رہےگا ؟
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں کے دوران، حماس اور صہیونی ریاست کے درمیان معطل
مئی
امریکی صہیونی لابی غزہ میں نسل کشی کا ری برانڈ کرنے کی کوشش میں
?️ 21 دسمبر 2025امریکی صہیونی لابی غزہ میں نسل کشی کا ری برانڈ کرنے کی
دسمبر
بنگلہ دیش ایک اور سیاسی ہلچل کے دہانے پر: کیا محمد یونس استعفیٰ دیں گے؟
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: نوبل امن انعام یافتہ اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت
مئی