?️
سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ نے کہاکہ خطے کے کچھ ممالک کی طرح اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات کو معمول پر لانا فلسطین کو بیچنے کی قیمت پر نہیں ہے، مسئلہ فلسطین پر ہمارا موقف واضح ہے اور ہمارا شروع سے ہی موقف واضح رہا ہے۔
ترک وزیر خارجہ میولوت چاووش اولو نے اپنے فن لینڈ کے ہم منصب کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے دورہ ترکی کے حوالے سے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے، ان دنوں تاریخ کا تعین ہو جائے گا۔
انہوں نے صیہونی حکومت کے سربراہ کے دورہ ترکی کے حوالے سے کہاکہ اس دورے کے بارے میں دونوں فریقین کے خصوصی نمائندے ملاقات کریں گے جبکہ ہم کئی سالوں بعد ایک سفر کی بات کر رہے ہیں،ترک وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ صیہونی سفیر کے بارے میں ابھی کوئی بات نہیں ہوئی ،ابھی سفارتخانے عملے کی سطح پر کام کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات کو معمول پر لانا، خطے کے دیگر ممالک کی طرح، فلسطین کو بیچنے کی قیمت پر نہیں ہے، مسئلہ فلسطین پر ہمارا موقف واضح ہے جوا شروع سے ہی واضح رہا ہے،چاووش اولو نے ویانا میں ترکی اور آرمینیا کے خصوصی ایلچی کی دوسری ملاقات کے بارے میں بھی کہاکہ آرمینیا نے درخواست کی کہ یہ ملاقات ویانا میں ہو۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ دوسری ملاقات کا مقام ویانا یا جنیوا ہوجبکہ 2009 میں جنیوا میں ہماری ملاقات ناکام ہوگئی تھی، اس لیے ہم نے اس شہر میں اپنا دوسرا دورہ نہ کرنے اور ویانا میں ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا۔
مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکوٹ: 1990 سے2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک کرنے کا حکم
?️ 22 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر حکومت کو
مارچ
صیہونی حکومت کی کابینہ سے متعلق ویب سائٹس میں خلل
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی کابینہ
اگست
قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت سے انقلاب کی فتح
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: ایک تجزیاتی ویب سائٹ نے عراقی پاپولر موبلائزیشن کے کمانڈر سردار
جنوری
غزہ جنگ کی صورتحال
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: 18,000 سے زائد فلسطینیوں کا قتل، جن میں 70 فیصد
دسمبر
غزہ میں شہداء کی تعداد 60 ہزار سے بھی زیادہ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی فوج
جولائی
متحدہ عرب امارات میں 40 روزہ عمومی سوگ کا اعلان
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے
مئی
بی بی اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہے: سابق اسرائیلی سربراہ
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ اور اسرائیلی وزیر اعظم
مارچ
کنول آفتاب رشتۂ ازداوج میں منسلک ہو گئیں
?️ 19 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول
جنوری