سچ خبریں:صیہونی حکومت کے رکن کنیسٹ (پارلیمنٹ) اور موساد کے سابق نائب نے تسلیم کیا کہ صیہونی حکومت کو ڈرون حملوں کے مشکل دور کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔
القدس العربی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی کنیسٹ (پارلیمنٹ) کی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اب اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرونز سے نمٹنے کے لیے تیار رہے، انھوں نے تسلیم کیا کہ ان درونز کو روکنا اور تباہ کرنا مشکل ہے ۔
رام بن برق نے یہ درخواست اتوار کو مقبوضہ علاقوں میں حزب اللہ کے حسان ڈرون کی کامیاب کارروائی کے چند روز بعد اسرائیلی فوج کے ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کی، موساد کی انٹیلی جنس سروس کے سابق نائب سربراہ رام بن بارک نے مزید کہاکہ ہمیں اس وقت کے لیے تیار رہنا ہوگا جب بہت چھوٹے ڈرون اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کریں گے جن سے نمٹنا بہت مشکل ہے جبکہ بلاشبہ ہم آخر کار ایسا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا نے ترقی کی ہے، اس قسم کے ڈرون فوجی طاقت حاصل کرنے کے لیے نئے اور سستے اوزار ہیں جن سے نمٹنے کے لیے ہمیں سیکھنا چاہیےجو فی الحال ہم نہیں کر سکتے ہیں ۔