?️
اسرائیل کو تحویل دی گئی لاش ایک اسرائیلی فوجی کی ہے، نہ کہ نامعلوم شخص کی:حماس کا اعلان
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ لاش، جسے اسرائیلی حکام نے نامعلوم قرار دیا تھا، دراصل اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار کی ہے جو مئی 2024 میں جبالیا کیمپ میں القسام بریگیڈز کے ہاتھوں اسیر ہوا اور بعد میں مارا گیا۔
الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی محاذ کے ایک اعلیٰ ذریعے نے بتایا کہ یہ فوجی براہِ راست جھڑپ کے دوران گرفتار ہوا تھا، اور اس کی لاش کو بعد ازاں مزاحمتی فورسز نے ایک زیرِ زمین سرنگ میں منتقل کیا۔
ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے جبالیا علاقے میں مزاحمتی ٹھکانوں پر حملہ کیا، تاہم جھڑپ میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے اور ایک فوجی قیدی بن گیا۔
دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ منگل کو حماس کی جانب سے واپس کی گئی چوتھی لاش کی پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے جانچ سے یہ ثابت نہیں ہوا کہ وہ کسی اسرائیلی قیدی کی ہے۔
صہیونی میڈیا کے مطابق، بین الاقوامی ریڈ کراس کے ذریعے واپس کی گئی تین دیگر لاشوں کی شناخت تمیر نمرودی اورئیل باروخ اور ایتان لیوی کے نام سے کر لی گئی ہے، تاہم چوتھی لاش کی شناخت پر اسرائیل اور حماس کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے۔
اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ لاش دراصل ایک فلسطینی شہری کی ہے جو اسرائیلی فوج کے ساتھ سرنگوں کی صفائی کے آپریشنز میں تعاون کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی سے طے پانے والے قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاہدے کے تحت، اسرائیل نے گزشتہ دو دنوں میں حماس سے آٹھ لاشیں اور 20 زندہ قیدی وصول کیے ہیں، جب کہ اس کے بدلے میں 250 فلسطینی قیدی (جن میں سے بیشتر عمر قید کے قیدی تھے) اور 1718 فلسطینی گرفتار شدگان کو رہا کیا گیا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق، اسرائیلی جیلوں میں اب بھی 10 ہزار سے زائد فلسطینی قیدی موجود ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اور ان میں سے کئی کو تشدد، بھوک اور طبی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکہ کی صیہونی حکومت کی منظم حمایت
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:بین اینڈ جیریز کمپنی نے مغربی کنارے کی صہیونی بستیوں میں
اگست
فلسطین کے سلسلہ میں ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوگا:سعودی عرب
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے اعلان کیا کہ اسرائیل سمیت تمام فضائی کمپنیوں
جولائی
صہیونی حلقوں میں فلسطینیوں کی انتقامی کاروائی پر تشویش
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:ایک صیہونی صحافی نے اس حکومت کے فوجیوں کے ہاتھوں کفرعقب
فروری
وزیر تعلیم نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا
?️ 17 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب نے ٹویٹر پر اپنے
دسمبر
ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادیٔ عالم، نبی کریم
ستمبر
پلوامہ آپریشن ایک جعلی آپریشن تھا: معید یوسف
?️ 17 جنوری 2021پلوامہ آپریشن ایک جعلی آپریشن تھا: معید یوسف اسلام آباد (سچ خبریں)
جنوری
محمود عباس کو صیہونیوں کی قربت کا صلہ
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر خزانہ Bezalel Smotrich اور صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی
جنوری
نیوکلیئر تھریٹ کی بات پر بھارت جھوٹ بول رہا ہے۔ خواجہ آصف
?️ 11 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اگست