?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری صیہونی حکومت کو فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے پر سزا ملنا چاہیے۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے ریاض منصور نے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کے عہدیداروں کو تین خط لکھے،رپورٹ کے مطابق منصور نے خطوط میں زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کوفلسطینی عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے پر سزا دی جائے اور اس مجرم کو بھاگنے نہ دیا جائے،انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں کو ہلاک ، زخمی کر رہے اور ان کی املاک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
رام اللہ کے نمائندے نے گذشتہ جمعہ کے روز صہیونی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہری کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ صیہونیوں نے صرف فروری 2021 میں 153 فلسطینی مکانات کو تباہ یا ان پر قبضہ کیا،انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے مکانوں کے اس وسیع انہدام کے بعد 175 بچوں سمیت 305 افراد بے گھر ہوگئے ، منصور نے آخر میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کو جلد اور ذمہ داری سے نمٹائیں۔
واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے صیہونی حکام کو فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے پر مجرم ٹھہرایا ہے جس سے صیہونی اور امریکی حکام میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے مذکورہ عدالت پر طرح طرح کے بے بنیاد الزام عائد کرنا شروع کر دیے تاہم عالمی عدالت کے اس فیصلے پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے کیونکہ اگر اس پر عمل درآمد ہوتا ہے مجرم صیہونی دنیا کے کسی بھی کونے میں محفوظ نہیں رہ سکیں گے اور انھیں گرفتار کیا جاسکے گا اسی لیے امریکہ ایسا ہونے نہیں دے رہا ہے اور عالمی براداری بھی اس سلسلے میں کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
گورنرسندھ کے ایم ڈبلیو ایم کیساتھ مذاکرات کامیاب، زائرین کی ایران روانگی مؤخر
?️ 6 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کے ایم ڈبلیو ایم کیساتھ مذاکرات کامیاب
اگست
فلسطین میں ظلم اور نسل کشی ہورہی ہے: کبریٰ خان
?️ 19 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت
مئی
شمالی وزیرستان، کرک میں آپریشن، 3 افغان باشندوں سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
?️ 11 فروری 2025ضلع کرک: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں
فروری
روس نے یوکرین میں طولانی جنگ کی پیش گوئی کی
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: ماسکو اور کیف کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے
اگست
فرانس اور جرمنی کے یوکرین کے لیے امن منصوبے
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: فرانس کے صدر نے اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ
مئی
الاقصیٰ طوفان کے بعد امریکہ کی مداخلت نے اسرائیل کو بچایا
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کی سید الشہداء بریگیڈز کے سیکرٹری جنرل ابو علاء
ستمبر
روس نے یوکرین کا ایک لڑاکا اور 10 ڈرون تباہ کئے
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے بحران اور ملک میں روس کے خصوصی فوجی
مئی
افغانستان میں امریکی ہتھیار پاکستان کے لیے خطرہ بن چکے ہیں
?️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں
ستمبر