?️
اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے:ممتاز یہودی نژاد برطانوی مورخ
ممتاز یہودی نژاد برطانوی مورخ اور مؤرخِ مشرقِ وسطیٰ آوی اشلایم نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب صہیونیت پر یقین نہیں رکھتے اور اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی جانے والی نسل کشی کے باعث ان کی ہمدردیاں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ ہیں۔
اسرائیلی اخبار ہاآرتص میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں اشلایم نے لکھا کہ فلسطینی عوام جدید تاریخ کی سب سے طویل اور وحشیانہ فوجی قبضے کے تحت زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں قابض فوجیوں کے خلاف مزاحمت، حتیٰ کہ مسلح جدوجہد کا بھی حق حاصل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عملیات طوفان الاقصیٰ دہائیوں پر محیط صہیونی قبضے کا نتیجہ تھی اور فلسطینی جنگجو اس کارروائی کے ذریعے کوئی جنگی جرم نہیں کر رہے تھے بلکہ اپنے جائز حقوق کے لیے لڑ رہے تھے۔
اشلایم نے اعلانِ بالفور کو ایک استعماری دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے فلسطین کی 90 فیصد مقامی آبادی کے حقوق کو نظرانداز کیا اور یہ برطانیہ کی ایک بڑی اسٹریٹجک غلطی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اصل مسئلہ یعنی قبضے کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے، حالانکہ حماس فلسطینی سماج کا ایک حصہ ہے اور مسئلہ فلسطین کا کوئی بھی حل اس تحریک کو نظرانداز کرکے ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک استعماری اور نسل پرستانہ نظام کے طور پر کام کرتا ہے جس میں بدترین آپارتھائیڈ مسلط ہے، جبکہ نیتن یاہو کی موجودہ کابینہ تاریخ کی سب سے زیادہ دائیں بازو کی اور متعصب حکومت ہے جو واضح طور پر نسلی تطہیر کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
اشلایم کے مطابق، وہ لمحہ جس نے ان کے خیالات کو بنیادی طور پر بدل دیا، اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری نئی نسل کشی تھی۔ انہوں نے اسرائیل کو غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے اور انسانی امداد روکنے کا مرتکب قرار دیا اور کہا اگر یہ نسل کشی نہیں تو پھر کیا ہے؟
یہودی نژاد اس برطانوی مورخ نے اپنی تازہ تحریر میں کہا ہے کہ دنیا اب اس حقیقت کو نظرانداز نہیں کر سکتی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کیا سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کروا سکتی ہے؟
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد کے مسودے
مارچ
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کرنے کا جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل
?️ 5 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کمیٹی کی
ستمبر
ٹویٹر میں سعودی سرمایہ کاری کے بارے میں امریکی کانگریس میں وارننگ
?️ 5 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس کے بعض نمائندوں نے ایلون مسک کے ٹویٹر کے
نومبر
سعودی اتحاد کی187 مرتبہ نے الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ
اکتوبر
کشمیرسے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی اخلاقی یا قانونی حیثیت نہیں: شبیر شاہ
?️ 21 دسمبر 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند سینئر
دسمبر
اسرائیل غزہ جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے
جنوری
رواں سال صرف 23 ہزار 620 عازمین نجی حج اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے، وزارت مذہبی امور
?️ 18 اپریل 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعرات کو وزارت مذہبی امور کی طرف
اپریل
معید یوسف کی قومی سلامتی پالیسی پر سنجیدگی سے عمل کی یقین دہانی
?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے قومی سلامتی
دسمبر