?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر ایمان مزاری نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع کروا دی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین سے ہراسمنٹ کی انکوائری کمیٹی کی سربراہ ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے کورٹ ایسوسی ایٹ کو چیف جسٹس کے خلاف شکایت موصول کروا دی گئی۔
شکایت میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف خواتین کے ہراسمنٹ سے تحفظ کے ایکٹ کے تحت انکوائری کی جائے، تعین کیا جائے کہ چیف جسٹس نے ایمان مزاری سے متعلق جنسی اور دھمکی آمیز ریمارکس دیے۔
جمع کرائی گئی شکایت میں ایمان مزاری کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے ک ہچیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو شکایت کنندہ کو ہراساں کرنے کا مرتکب قرار دیا جائے۔
مزید استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف ہراساں کرنے پر معاملہ مجاز اتھارٹی سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا جائے۔
ٰیاد رہے کہ اس سے قبل انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایمان زینب مزاری-حاضر نے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے رجسٹرار کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ مکالمے کے دوران خود کے ساتھ پیش آنے والے ’افسوسناک واقعے‘ کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔
اپنی درخواست ایمان زینب مزاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھی شیئر کی تھی۔
انہوں نے درخواست میں کہا تھا کہ میں آپ کو یہ خط لکھ رہی ہوں تاکہ معزز چیف جسٹس کی عدالت نمبر 1 کی 11 ستمبر 2025 کی صبح 9 بجے سے 11 بجے تک کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کی جائے، کیونکہ اس دوران میرے ساتھ ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں یہ ضروری ہے کہ مکالمے کی ریکارڈنگ محفوظ کی جائے۔


مشہور خبریں۔
یمن میں متحدہ عرب امارات کی نقل و حرکت ، ریاض اور ابوظہبی تنازع کو فروغ دیتی
?️ 10 اکتوبر 2021سچ خبریں: یمن میں متحدہ عرب امارات کی حالیہ چالوں نے ابوظہبی اور
اکتوبر
صہیونی وزیر: ہم غزہ پر قبضہ کر لیں گے۔ ہم قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے جاری رہنے کے بارے
مئی
ہم مسلمان ہیں؛شامی نژاد شہری کا سویڈن حکومت کے چہرے پر زور دار طمانچہ
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: شامی نژاد جس نے سویڈن کی طرف سے دیے گئے
جولائی
ایرانی حملے میں صیہونیوں کا کون سا اہم ائربیس تباہ ہوا ہے؟
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: المیادین نیوز چینل کی ویب سائٹ نے ایران کے حملے
اپریل
ایرانی ہیکرز نے صیہونی دفاعی صنعتوں کو ہیک کیا؛صہیونی حکومت کا اعتراف
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت نے ایرانی ہیکرز کے حملے کے بعد اپنی دفاعی
نومبر
فرانسیسی صدر کی مقبولیت میں غیر معمولی گراوٹ؛ نئے سروے کے نتائج
?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں:حالیہ سروے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی مقبولیت ،
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کہاں پہنچے؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ
اپریل
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ریاض سے اختلافی افراد پر پابندی ختم کرنے کی درخواست
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مرد اور خواتین کارکنوں پر پابندی
ستمبر