?️
اسرائیل سے تعلقات پر لیبیا کا بیان
لیبیا کی قومی اتحاد حکومت کے سربراہ عبدالحمید الدبیبہ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی عادی سازی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیل سے تعلقات کی مخالفت لیبی عوام کا اٹل مؤقف ہے۔
اردنی روزنامہ الغد کے مطابق، الدبیبہ نے واضح کیا کہ بعض حلقوں کی جانب سے لیبیا پر فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو قبول کرنے کے الزامات سراسر جھوٹ اور میڈیا پروپیگنڈہ ہیں۔ ان کے بقول، حتیٰ کہ امریکی وزارت خارجہ نے بھی طرابلس میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔
لیبی وزیراعظم نے ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملیشیاؤں کا خاتمہ ایک "قومی منصوبہ” ہے جس کا مقصد اداروں کو مضبوط کرنا اور ریاست کو یکجا کرنا ہے، نہ کہ کسی قسم کی ذاتی انتقام گیری۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ماضی کی بعض پالیسیوں نے ملیشیاؤں کو اس قدر طاقتور کر دیا تھا کہ وہ خود کو حکومت سے بالاتر سمجھنے لگے تھے۔
دوسری جانب، لیبی پارلیمنٹ نے غزہ کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ پارلیمنٹ نے اسرائیلی محاصرے اور غذائی قلت کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا اور کہا کہ خواتین اور بچوں کو بھوک و پیاس سے مرنے دینا عالمی ضمیر کے لیے شرمناک ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا دوہرے معیار اور مجرمانہ خاموشی کو ترک کرے اور غزہ میں جاری انسانی المیے کے خلاف سخت اور واضح مؤقف اپنائے۔ لیبی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔


مشہور خبریں۔
ای وی ایم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کر سکتے: شبلی فراز
?️ 11 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا
اگست
بیرسٹر سیف کا خواجہ آصف اور ان کی پارٹی پر الزام
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر ردعمل
جولائی
ھآرتض: اسرائیل کا غزہ میں مسلح گروہ بنانے کا منصوبہ ناکام ہو گیا
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: ھآرتض اخبار کے مطابق اسرائیل کا حماس سے لڑنے کے
اکتوبر
سعودی حکام کی ملکی اور غیر ملکی مخالفین کے خلاف کاروائیاں
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی تحریک آزادی کی قیادت کے ایک رکن نے
جنوری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے سے روک دیا
?️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کے نان ٹیکس
مئی
صحافی ارشد شریف قتل کیس کے بارے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا بیان
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے
جولائی
ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 32.89 فیصد تک جا پہنچی
?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ قلیل مدتی
مارچ
رفح پر اسرائیلی فوج کے رفح پر وسیع زمینی، ہوائی اور بحری حملے
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے آج صبح جنوبی غزہ کی پٹی میں
جون