?️
اسرائیل جھوٹ پھیلا رہا ہے:غزہ سرکاری دفتر
غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے کہا ہے کہ اسرائیل جھوٹی خبریں بنا کر دنیا کو دھوکا دے رہا ہے، جبکہ پچھلے 12 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 109 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں 52 بچے اور 23 خواتین شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے 26 ناموں کی ایک فہرست جاری کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ لوگ حالیہ لڑائی میں مارے گئے ہیں، لیکن اس فہرست میں کچھ غلط اور فرضی نام شامل ہیں جو فلسطینی ریکارڈ میں موجود ہی نہیں۔
غزہ کے حکام کے مطابق، فہرست میں چار ایسے افراد کے نام بھی ہیں جو زندہ ہیں اور حملوں کے وقت وہاں موجود بھی نہیں تھے۔ کچھ نام دو بار لکھے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو گمراہ کیا جا سکے۔دفتر نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ جھوٹی معلومات پھیلا کر اپنی بمباری اور شہریوں کے قتل کو چھپانا چاہتا ہے۔
غزہ کی حکومت نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی پر عمل کرنے اور نہتے شہریوں پر حملے روکنے پر مجبور کریں۔
یاد رہے کہ منگل کی رات اسرائیلی طیاروں نے پھر سے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی تھی، جس میں 100 سے زیادہ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق یہ حملے موجودہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
غزہ میں اسرائیل کی فتح ہو سکتی ہے؟امریکی میڈیا کی زبانی
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی چینل نے غزہ کی پٹی میں اپنے اہم
دسمبر
مقبوضہ کشمیر میں اپنی پارٹی نے دفعہ 370 کی بحالی کے لیئے اہم بیان جاری کردیا
?️ 23 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں اپنی پارٹی نے دفعہ 370 کی
جون
الجزائر کے صدارتی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: الجزائر کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں صدر عبدالمجید
ستمبر
افغانستان کا مسئلہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتاہے: وزیر خارجہ
?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
جون
سندھ: ڈی آئی جی کو سکرنڈ آپریشن میں 4 شہریوں کے قتل کی تحقیقات کی نگرانی کا حکم
?️ 16 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے شہید بینظیر آباد پولیس کے ڈی
نومبر
فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے:ایران
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے فلسطینی مسلمانوں اور مزاحمتی تحریک کی حمایت
جنوری
حزب اللہ 40 سال سے امام حسین کے راستے پر چل رہی ہے:نصراللہ
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے جنرل سکریٹری نے تاکید کی
اگست
اسرائیل سیاسی و عسکری طور پر شکست کھا چکا ، غزہ معاہدے کی خلاف ورزی کا امکان بہت زیادہ ہے: ترک سیاستدان
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:ترکی کی سعادت پارٹی کے نائب سربراہ مصطفیٰ کایا نے کہا
اکتوبر