?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ ، جنہوں نے حال ہی میں استعفیٰ دیا ، نے تسلیم کیا کہ اسرائیل نازک مرحلے میں ہے اور اسے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔
یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت قومی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ میئر بن شبات نے کہا کہ ایران کو روکنا ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے،یہ ہدف ہمارے اسٹریٹجک اور سکیورٹی ایجنڈے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
میئر بن شبات نے صہیونی حکومت کی نازک صورتحال کو تسلیم کرتے ہوئے اس حوالے سے کہاکہ اسرائیل کی حالت بری ہوچکی ہے اوراسے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جو چیلنج اچانک بہت منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔
صہیونی حکومت کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ نے حکومت میں اندرونی تقسیم کا انتباہ دیا اور اس مسئلے کے حل پر زور دیا،یادرہے کہ بن شبات نے یہ ریمارکس اپنے استعفے کی تقریب کے دوران دیے جب کہ صہیونی میڈیا نے اس سے قبل اپنے عہدے پر چار سال کے بعد استعفیٰ دینے کا ان کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ صہیونی سکیورٹی شخصیت گذشتہ چار سالوں میں تل ابیب کے عہدیداروں کے بہت سے فیصلوں اور اقدامات میں شامل رہی ہےاور اس کا نام اس وفد میں بھی دکھائی دیتا ہے جس نے مئی میں واشنگٹن کا دورہ کیا تھا تاکہ تل ابیب کی جانب سے بائیڈن انتظامیہ کی ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے میں واپسی کی مخالفت پر زور دیا جا سکے۔
یادرہے کہ میئر بن شبات کو متحدہ عرب امارات کے سمجھوتہ پروگرام کے صہیونی منصوبہ سازوں میں سے ایک کے طور پر سمجھا جاتا ہے جو ابوظہبی کے عہدیداروں سے رابطے میں رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
نواز شریف ایک بار پھر لندن روانہ
?️ 16 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں
نومبر
سردار سلیمانی کو ترکی صحافی کا خراج عقیدت
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: ترک صحافی نے حاج قاسم سلیمانی کی عظیم کاوشوں
جنوری
یورپی یونین اور پاکستان کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس، سیاسی ، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 21 دسمبر 2025اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور
دسمبر
سوڈان میں کشیدگی؛مصر اور سعودی عرب کی خرطوم کے لیے پروازیں بند
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں شدت کے بعد سعودی
اپریل
چینی ویکسین کل سے عوام کو لگائی جائے گی
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق این سی او سی کا اجلاس
اپریل
ترکی میں جعلی تعلیمی دستاویزات اور سرٹیفکیٹس پر بڑے پیمانے پر اسکینڈل اور رسوائی
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: ترکی میں جعلی تعلیمی دستاویزات کے ایک بڑے نیٹ ورک
اگست
اسرائیلی فوج کے پاس غزہ میں آپریشن کے لیے وقت محدود
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی حکام کا خیال ہے کہ غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں
نومبر
بیرنز نے پاکستان کی معاشی بحالی کو منی معجزہ قرار دیا ہے۔ احسن اقبال
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا
مئی