اسرائیل اور برازیل کے درمیان کشیدگی برقرار،کاٹز کی جانب سے دا سلوا کی توہین ناقابل قبول ہے:برازیل

برازیل

?️

اسرائیل اور برازیل کے درمیان کشیدگی برقرار،کاٹز کی جانب سے دا سلوا کی توہین ناقابل قبول ہے:برازیل

برازیل کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی وزیر یسرائیل کاٹز کے برازیلی صدر لوئیز ایناسیو لولا داسیلوا کے خلاف توہین آمیز اور بے بنیاد بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔
منگل کی شب وزارتِ خارجہ برازیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یکس پر جاری بیان میں کہا کہ کاتس ایک بار پھر برازیل اور اس کے صدر کے خلاف بے بنیاد اور توہین آمیز الزامات دہرا رہا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے مطالبہ کیا کہ کاتس جھوٹے بیانات دینے کے بجائے غزہ کے ناصر اسپتال پر اسرائیلی حملے کی ذمہ داری قبول کرے، جس میں کم از کم 20 فلسطینی شہری بشمول مریض، صحافی اور امدادی کارکن جاں بحق ہوئے۔
برازیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 62 ہزار 744 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں ایک تہائی خواتین اور بچے شامل ہیں۔ مزید کہا گیا کہ اسرائیل نے فلسطینی عوام کے خلاف بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل اس وقت نسل کشی کی روک تھام اور اس کی سزا سے متعلق کنونشن کی خلاف ورزیوں کے شبہے میں عالمی عدالتِ انصاف کی تحقیقات کا سامنا کر رہا ہے۔ کاتس اپنی ذمہ داری سے فرار اختیار نہیں کر سکتا، اسے یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی نہ صرف روکے بلکہ اس کی روک تھام بھی کرے۔
یاد رہے کہ یسرائیل کاتس نے منگل کو سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ جب وہ وزیر خارجہ تھا تو اس نے صدر داسیلوا کو ’’ناپسندیدہ شخصیت‘‘ قرار دیا تھا۔ اس نے داسیلوا کو ’’یہود دشمن اور برازیلی عوام کے لیے شرمندگی  بھی کہا۔
یہ کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب برازیلی اخبار گازیتا دو پرووو نے انکشاف کیا کہ برازیل نے اسرائیل کے نئے سفیر کی تقرری کو مسترد کرتے ہوئے اس کے تعیناتی عمل کو مؤخر کر دیا ہے۔
غزہ کی جنگ اور اسرائیلی اقدامات کے باعث داسیلوا کی صدارت کے دوران برازیل اور اسرائیل کے تعلقات میں بحران مزید گہرا ہو گیا ہے۔ برازیل نے نہ صرف ہولوکاسٹ میموریل الائنس (IHRA) کی رکنیت اختیار کی ہے بلکہ اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف میں دائر مقدمے کی بھی حمایت کرے گا

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کی فیلادلفیا اور نتساریم سے پسپائی؛ غزہ میں نیتن یاہو کی بڑی رسوائی

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں فیلادلفیا اور نتساریم کے علاقوں سے صیہونی فوج کی

اسرائیل نے بحرین اور متحدہ عرب امارات میں ریڈار تعینات کر دیے ہیں : صیہونی نیٹ ورک 12

?️ 11 جون 2022سچ خبریں:   صیہونی چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت

مجھے 3 سال تک خاموش بیٹھنے کی ڈیل آفر ہوئی، عمران خان

?️ 3 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے

اسرائیلی ماہر کا اعتراف،حالیہ کاروائی صہیونی فوج کی بدترین شکستوں میں سے ایک

?️ 22 جولائی 2025اسرائیلی ماہر کا اعتراف،حالیہ کاروائی صہیونی فوج کی بدترین شکستوں میں سے

صہیونی میڈیا نے مصر کے ممکنہ حیران کن اقدام سے خبردار کیا

?️ 22 دسمبر 2025صہیونی میڈیا نے مصر کے ممکنہ حیران کن اقدام سے خبردار کیا

طالبان نے کابل کے بش بازار کا نام بدل کر مجاہدین رکھا

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ طالبان نے افغانستان کے

صیہونیوں کے ہاتھوں گیارہ فلسطینی گرفتار

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پر

امریکی عدالتوں میں سرکاری شٹ ڈاؤن جاری رہنے کے ساتھ ہی برطرفی شروع ہو گئی

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن جاری رہنے اور عدالتوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے