?️
سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صہیونی ریاست کی ایران کے خلاف جارحیت کے حوالے سے اپنے تازہ موقف میں کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "سوشل ٹرتھ” پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی فون کال کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ بھی میرے ہی خیال میں ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ ختم ہونی چاہیے۔
ٹرمپ کے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب صہیونی ریاست کے ایران پر حملے کے آغاز پر انہوں نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ لیکن گزشتہ رات ہونے والے ایران کے زبردست جوابی حملوں کے بعد، جس میں 3 صہیونی ہلاک اور 200 زخمی ہوئے، ٹرمپ نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ صدر پیوٹن نے آج صبح مجھے فون کیا اور انتہائی دوستانہ انداز میں میری سالگرہ کی مبارکباد دی، لیکن اس سے بھی اہم بات یہ تھی کہ انہوں نے ایران کے بارے میں بات کی، ایک ایسا ملک جسے وہ اچھی طرح جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پوتن کے ساتھ ایک تفصیلی گفتگو کی، جس میں روس اور یوکرین پر کم وقت صرف ہوا، لیکن وہ معاملہ اگلے ہفتے کے لیے اٹھا رکھا گیا ہے۔
ٹرمپ نے یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر بھی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن ایک منصوبہ بند قیدی تبادلے پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت دونوں اطراف کے متعدد قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کال تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، اور کہا کہ وہ بھی میرے ہی خیال میں ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ ختم ہونی چاہیے، میں نے انہیں یہ بھی واضح کیا کہ ان کی اپنی جنگ (روس-یوکرین) کو بھی ختم ہونا چاہیے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ اسلام فوبیا کارروائیوں کو روکے: پاکستان
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے
جنوری
پنجاب حکومت کا لاہور میں 10 رمضان ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ
?️ 15 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کا رمضان المبارک کے دوران عوام کو
فروری
صیہونی شہریوں میں ابھی تک خوف و ہراس کا ماحول؛صیہونی اخبار کا انکشاف
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے میزائل
جون
صیہونی ریاست اور 2025 کا فیصلہ کن ستمبر
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: سیاسی تاریخ میں ستمبر 2025 صیہونی ریاست کے لیے محض
ستمبر
پنڈوراپیپرز میں شامل شخصیات اور کمپنیوں کا معاملہ زیر بحث
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پنڈوراپیپرز میں شامل افراد کیخلاف ممکنہ کارروائی پرتبادلہ
اکتوبر
یاسمین راشدکا عوام سے ویکسینیشن کے متعلق غلط فہمیوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل
?️ 30 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا
مئی
باغیوں کی باغیوں کی امداد طلب
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں بغاوت کے منصوبہ سازوں کی جانب سے تشکیل
اگست
اب بسیں بھی آپ کے لیے محفوظ نہیں: صیہونی آباد کاروں کو وارننگ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:فسلطینی مزاحمتی تحریک نے صیہونی آبادکاروں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ
ستمبر