?️
اسرائیلی قابضین کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں گی:فلسطینی تجزیہ کار
فلسطینی سیاسی تجزیہ کار ایاد القرا نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ قابض فورسز اس عمل کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔
خبر رساں ادارے شہاب کے مطابق، ایاد القرا نے بتایا کہ اسرائیل مخصوص پالیسی کے تحت تباہ شدہ رہائشی علاقوں میں اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے، جہاں وہ عام شہریوں پر فائرنگ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، جو بھی شخص ان علاقوں کے قریب جاتا ہے جنہیں اسرائیلی فوج پیلا زون قرار دیتی ہے، اس پر براہ راست گولیاں چلائی جاتی ہیں۔
القرا نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں طے شدہ انخلا کے معاہدے پر عمل نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رویہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا تاکہ فلسطینیوں پر دباؤ بڑھایا جا سکے اور ان کی زندگیوں کو مزید مشکل بنایا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ ثالثی کرنے والے ممالک کو اس اسرائیلی طرزِعمل کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔
فلسطینی تجزیہ کار نے واضح کیا کہ اسرائیل کسی ثالث، فلسطینی یا امریکی فریق کا انتظار نہیں کرتا بلکہ وہ اپنی پالیسی جو قتل و دہشت گردی پر مبنی ہے کے مطابق عمل کرتا ہے۔
القرا کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اپنے حالیہ بیانات کے ذریعے مذاکرات کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں، چاہے اس کے نتیجے میں اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ہی کیوں نہ ضائع ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اپنے آخری حربے حماس کے پاس موجود اسلحے کے مسئلے کو استعمال کر کے قیدیوں کی واپسی اور دوسرے مرحلے کی پیش رفت کو پیچیدہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دو سال سے جاری تباہ کن جنگ کے باوجود، نیتن یاہو اپنے اعلان کردہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، جب فلسطینی مزاحمت کاروں نے ۲۰ زندہ اسرائیلی قیدیوں اور چند ہلاک شدہ قیدیوں کی لاشیں حوالے کیں، تو ۴۸ قیدیوں کے مجموعے میں سے یہ مرحلہ تقریباً مکمل ہو گیا۔ یوں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے اختتام کی تیاری شروع ہو چکی ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ منصوبے کے تحت عمل میں آیا تھا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
عاصم اظہر نےڈراما ’صنفِ آہن’ میں اداکاری کی تصدیق کر دی
?️ 12 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)معروف گلوکار عاصم اظہر نے فوج کی خواتین افسران و
اکتوبر
صیہونی کابینہ کی لبنان میں جنگ بندی کی تجویز کو منظوری:صیہونی ریڈیو کا انکشاف
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ نے لبنان میں جاری تنازع کو
نومبر
نیتن یاہو کی کرپٹ شخصیت کی نئی جہتیں
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی عدالت نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے
ستمبر
امریکی پولیس نے ایک اور شہری کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:کیلیفورنیا کی ریاستی پولیس نے ذہنی بیماری میں مبتلا ایک 30
فروری
کافی عرصے تک عوام ہمیں ایک ہی لڑکی سمجھتے تھے، ایمن اور منال خان
?️ 1 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) جڑواں بہن اداکاراؤں ایمن اور منال خان نے انکشاف
جنوری
مصر غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور امریکہ کا ایجنٹ : لاپیڈ
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: Maariv اخبار نے اپنے انفارمیشن بیس پر ایک خبر میں
فروری
حزب اللہ کریوت کو کیوں مسلسل نشانہ بنا رہی ہے؟
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: معتبر ذرائع نے حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین
اکتوبر
امریکہ افغانستان میں قوم سازی میں ناکام، وجہ ؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زادنے
ستمبر