?️
اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی فیفا اور یوفا رکنیت معطل کرنے کی کوششیں شروع:اردن
اردن کی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر امیر علی بن حسین نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت کو عالمی تنظیموں فیفا اور وفا سے معطل کرنے کے لیے باضابطہ اقدامات کا آغاز ہو گیا ہے۔
اردنی اخبار الغد کے مطابق یہ بات انہوں نے ویسٹ ایشین فٹبال فیڈریشن کے اجلاس کے موقع پر کہی۔ ان کے بقول فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ مشاورت کے بعد طے ہوا ہے کہ دونوں تنظیموں کو خط بھیجا جائے اور ان کے ساتھ باضابطہ نشست رکھی جائے تاکہ اسرائیلی فیڈریشن کی رکنیت معطل کرنے پر غور کیا جا سکے۔
یہ اقدام غزہ پر جاری جنگ اور عالمی سطح پر اسرائیل کی کھیلوں میں موجودگی پر بڑھتی ہوئی تنقید کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ عرب اور اسلامی ممالک کی اس مشترکہ کوشش کو عالمی اسپورٹس پلیٹ فارم پر ایک نئی ہم آہنگی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
حالیہ دنوں میں اٹلی میں ہونے والی سائیکل ریس ایمیلیا میں بھی اسرائیلی ٹیم **اسرائیل پریمیئر ٹیک** کی شرکت منسوخ کر دی گئی۔ مقامی حکام کے مطابق اس فیصلے کی وجہ متوقع احتجاجات اور عوامی حساسیت تھی۔ بولونیا کی اسپورٹس کونسل کی ذمہ دار **روبرتا لی کالچی** نے کہا کہ غزہ میں ہونے والے واقعات کے پیش نظر اسرائیلی ٹیم کی شرکت اخلاقی طور پر درست نہیں ہوتی۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے امریکی حمایت کے ساتھ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جنگ مسلط کر رکھی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہری شہید یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ اس جنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی اور انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی عدالت انصاف کی قراردادوں اور ہدایات کے باوجود تل ابیب اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ابھی تک اپنے مقاصد، یعنی حماس کی مزاحمتی تحریک کا خاتمہ اور اسرائیلی قیدیوں کی واپسی، حاصل نہیں کر سکا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
جنگ ہوگئ تو پورا مشرق وسطیٰ ہل جائے گا
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اپنے ایک خطاب
جولائی
آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت ایک ارب ڈالر ملیں گے
?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی
نومبر
ن لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟عمر ایوب
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بیان دیا
اگست
دو ماہ کمی کے بعد آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 2 سوئی گیس کمپنیوں میں 14.5 فیصد بڑے
مارچ
امریکی اور صیہونی فوج کی مشترکہ جنگی مشق
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی اور امریکی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کے بارے میں
جون
ڈالر کی قدر میں کمی
?️ 30 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)بہتری کی جانب گامزن روپے کی قدر میں انٹربینک میں
مئی
لاکھوں برطانوی شہری انتہائی غربت کا شکار
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک مغربی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں برطانوی شہریوں میں
فروری
پاکستان نے بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کو کیسے مار گرایا؟ برطانوی ایجنسی کی رپورٹ جاری
?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی خبر رساں ایجنسی نے پاکستان کی فضائی
اگست