اسرائیلی شہر کی تعمیرغیر قانونی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ

?️

سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ نے صیہونی حکومت کی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ قیام امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سیاسی کشیدگی اور امن عمل کی معطلی کے درمیان اس سال کے آغاز سے تشدد کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے کہا کہ ہم فلسطینی اتھارٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی پابندیوں کے نتائج سے پریشان ہیں۔

وینزلینڈ نے ایک سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے فلسطینی اور صیہونی فریقوں کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ پر زور دیا اور کہا کہ میں تمام فریقوں سے کہتا ہوں کہ کشیدگی کو کم کریں اور سیاسی افق کی تشکیل کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار نے مزید کہا کہ میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ تمام بستیوں کی تعمیرات بین الاقوامی قانون کے مطابق غیر قانونی ہیں اور اب بھی امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کی املاک کی تباہی اور ضبطی ایک سنگین تشویش ہے اسرائیلی حکام نے مختصر عرصے میں مغربی کنارے میں واقع ایریا C میں فلسطینیوں کی 126 عمارتوں اور 7 عمارتوں کو مشرقی یروشلم میں تباہ، ضبط یا انہیں خالی کرنے پر مجبور کیا اور 60 بچوں سمیت 127 فلسطینیوں کو بے گھر کیا۔

مشہور خبریں۔

کالعدم تحریک طالبان ہتھیار ڈال دیں توہم انہیں معاف کر دیں گے

?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں کہا کہ ہم

شہداء کے جسموں کو پگھلانے والا صہیونی اسلحہ

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے

اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد اومیکرون میں مبتلا ہوگئے

?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد

افغان طالبان کی جارحیت، وزیراعظم نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی جانب

پشین ، سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 مبینہ حملہ آور ہلاک

?️ 26 اپریل 2025پشین: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے پشین میں سی ٹی ڈی نے

ٹرمپ کی ضیافت میں بن سلمان؛ امریکہ کے کاغذی وعدوں کے بدلے سعودی سرمایہ

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا واشنگٹن کا

جنگ بندی کے منصوبے پر حماس کا نیا ردعمل

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں:  حماس تحریک نے آج جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ

فیس بک اور انسٹاگرام پر آئندہ ماہ سے اے آئی مواد پر لیبل لگانے کا اعلان

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے