?️
اسرائیل، غزہ میں کر رہا ہے انسانیت کا خون
اکیسویں صدی میں، جہاں دنیا بھر میں انسانی حقوق کے دعوے ہر طرف گونج رہے ہیں، وہیں غزہ میں دو ملین سے زائد انسان فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ بھوک سے بے ہوش ہوتے بچے، نانِ خشک کی بھیک مانگتے بزرگ اور خاک و کنکر چباتے معصوم، آج کا تلخ اور دل دہلا دینے والا منظر نامہ بن چکے ہیں۔
قوامِ متحدہ کی ریلیف ایجنسی اونروا (UNRWA) کے مطابق، شمالی غزہ میں بھوک کی شدت اتنی بڑھ گئی ہے کہ سڑکوں پر روزانہ بچے، خواتین اور بزرگ بھوک سے بے ہوش ہو رہے ہیں۔ لوگ کئی کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑے رہنے کے بعد بھی خوراک حاصل نہیں کر پاتے۔
عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امداد کی راہ میں رکاوٹیں اور غزہ کی مکمل ناکہ بندی کے باعث، "بھوک” کو اب جان لیوا ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 5 سال سے کم عمر کے 90 فیصد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، اور کئی بچے بھوک سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یونیسف (UNICEF) کا کہنا ہے کہ غزہ اس وقت بچوں کے لیے دنیا کی سب سے خطرناک جگہ بن چکا ہے۔ بچوں کو نہ غذا میسر ہے، نہ دوا، اور نہ ہی صاف پانی۔ کئی مقامات پر والدین اپنی آنکھوں کے سامنے بچوں کو خاک، ریت اور سبزہ کھاتے دیکھنے پر مجبور ہیں۔
ایک حالیہ تصویر میں ایک پانچ سالہ بچی کو ریت کھاتے دیکھا گیا جس نے دنیا بھر میں دل دہلا دینے والا اثر چھوڑا۔ یہ صرف ایک تصویر نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والا لمحہ ہے۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسپتال خوراک اور ادویات سے خالی ہو چکے ہیں، اور مہاجر کیمپ بیماریوں کا گڑھ بن چکے ہیں۔ بدترین غذائی قلت کے باعث بچوں کی ہڈیاں نمایاں ہو چکی ہیں، اور ماں باپ فریادیں کرتے پھرتے ہیں کہ کوئی ان کے بچوں کو موت کے منہ سے نکالے۔
اقوامِ متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ اسرائیل، جو کہ غزہ پر قابض طاقت ہے، اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہا۔ وہ خوراک، ایندھن اور دوا کی فراہمی کو روک کر لاکھوں انسانوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔
فرحان نے واضح کیا کہ اقوامِ متحدہ امدادی سامان فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، جیسا کہ جنوری میں عارضی جنگ بندی کے دوران کیا گیا تھا، اور اگر دوبارہ جنگ بندی ہو تو فوراً مدد پہنچائی جا سکتی ہے۔
غزہ کی یہ المناک صورتحال صرف فلسطینی عوام کا نہیں، پوری دنیا کے ضمیر کا امتحان ہے۔ ہر وہ ادارہ، ہر وہ حکومت، اور ہر وہ فرد جو انسانی حقوق کی بات کرتا ہے، آج اسے اپنے دعووں کو غزہ کے بچوں کی فریاد سے تولنا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
فواد چوہدری نے بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ بتا دیا
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹی ٹوئنٹی
نومبر
پاکستان: ہم علاقائی پیش رفت پر ایران کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ملک کے وزیر اعظم
مئی
کیا ترکی اب بھی امریکہ کے لیے اہم ہے؟ ترک سفارت کار کی زبانی
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:ترکی کے سینئر سفارتکار نامق تان کا کہنا ہے کہ
جون
بادشاہت یا جمہوریت؛ برطانوی عوام کس کا انتخاب کریں گے؟
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:بادشاہت سے جمہوریت میں برطانوی نظام کی تبدیلی اس ملک کے
ستمبر
اپنے لوگ واپس آجائیں گے:عمران خان
?️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے
مارچ
ہوبہو ٹوئٹر جیسا پلیٹ فارم بلیو اسکائی متعارف
?️ 11 فروری 2024سچ خبریں: ٹوئٹر کے سابق مالک جیک ڈورسی نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے
فروری
اسرائیلی فوج کے ترجمان پر نیتن یاہو اور گیلنٹ کا غصہ
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ بنجمن نیتن
جون
صیہونی دہشتگردو فوجیوں کے ہاتھوں دو فلسطینی بچے گرفتار
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے رام اللہ میں دو فلسطینی بچوں کو گرفتار
دسمبر