?️
سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو اردن کے خلاف اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پر حملے کی صورت حال روز بروز خراب ہوتی جا رہی ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ پر حملہ کے بعد اس علاقہ کی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے اور اس میں توسیع کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ صیہونی حکومت کا اردن کے خلاف اعلان جنگ
فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے مذموم منصوبے پر اردن کے موقف کا ذکر کرتے ہوئے الصفدی نے مزید کہا کہ ہم فلسطینیوں کی نقل مکانی کے کسی بھی اقدام کو اپنے خلاف اعلان جنگ کے طور پر دیکھتے ہیں۔
اردنی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ اگر فلسطینی محفوظ نہیں ہیں تو خطے میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔
الصفدی نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے غیر قانونی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہریوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا ایک جنگی جرم ہے جبکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق غزہ کو مقبوضہ سرزمین سمجھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کے فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے درمیان جاری تنازع کا آج بارہواں دن ہے، 7 اکتوبر کو یہ جنگ فلسطینی اسلامی تحریک حماس کی کاروائی کے ساتھ شروع ہوئی جسے طوفان الاقصیٰ جنگ کا نام دیا گیا ، تاہم ابھی تک یہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوج کے وحشیانہ جرائم کے ساتھ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: اردن کے بادشاہ نے فلسطین کے بارے میں دنیا سے کہا کہا؟
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں 3478 فلسطینی شہید اور 12065 زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے 70 فیصد متاثرین بچے، خواتین اور بوڑھے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کے ہاتھوں سفارتکاروں کی جاسوسی پر چین کا اظہار تشویش
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ہاتھوں روس میں کام کرنے
جون
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی منظوری
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 143 ووٹوں کے ساتھ
مئی
وزیر اعظم نے ڈیموں کے کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک
اگست
فرانس میں 2022 کے صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:فرانسیسی عوام صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حصہ لینے کے
اپریل
شام کے گلے میں اسرائیل کا پنجہ
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ شام کی نئی
مارچ
بشارالاسد کا دورہ چین کیوں اہم ہے؟
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے صدر بشار الاسد تقریباً 2 دہائیوں کے بعد
ستمبر
بلوچستان کے وزیر اعلی نے استعفی دے دیا
?️ 2 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی حکمراں جماعت بی اے
اکتوبر
علی امین گنڈا پورکی کابینہ میں کون شامل ہوگا،نام سامنے آگئ
?️ 2 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں
مارچ