?️
سچ خبریں:اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی حکومت سے مقبوضہ بیت المقدس میں معاندانہ اور اشتعال انگیز کاروائیوں کے سلسلے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفائز نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے حالیہ مخالف اقدامات کے بارے میں بات کی، رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں کہاکہ مسجد اقصی اور مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف اسرائیل کی اشتعال انگیز کاروائیوں کی خاص طور پر رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ، مذمت کی جاتی ہے۔
اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی سکیورٹی فورسز کے اقدامات اشتعال انگیز اور مسترد کیے جاتے ہیں اس لیے اس سے مسلمانوں کے جذبات اور جذبات مجروح ہوہوتے ہیں اور مسجد اقصی کی بے حرمتی ہوتی ہے
الفائز نے مزید کہا کہ مسجد اقصی مکمل طور پر مسلمانوں کی ملکیت ہے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اس کے امور کی نگرانی کرنے والی واحد جماعت قدس ادارۂ اوقاف ہے، انہوں نے قابض حکومت صہیونی حکومت سے بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں پر عمل پیرا ہونے اور القدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا۔
یادرہے کہ صیہونی آئے دن مسجد اقصی کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں اور اس مقدس مقام پر یلغار کرتے ہوئے اسلام مخالف نعرے بازی کرتے ہیں نیز اگر کوئی فلسطینی ان کے اس اقدام کی مخالفت کرتا ہے تو اس کو زد وکوب کرتے ہیں اس لیے کہ ان صیہونیوں کو غاصب حکومت کی مکمل پشت پناہی حاصل ہوتی ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری اس سب مظالم کو دیکھ رہی ہے اور مجرمانہ طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس سے صیہونیوں کو مزید جرئت ملتی ہے اور ان کی گستاخیوں میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ نہ فلسطینیوں کے حق میں کوئی بولنے والا ہے اور نہ ہی ہمیں کوئی پوچھنے والاہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں 9000 سے زائد فلسطینی لاپتہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ
فروری
ایک نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل کو کیا ملا؟
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے انگلش زبان
ستمبر
عراق میں ہمارا نیا مشن ہے: پینٹاگون
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے ترجمان نے منگل کی شام ایک نیوز کانفرنس کو
جنوری
پوٹن کے حکم پر مغربی حکام کا رد عمل
?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کو اپنی
ستمبر
آپ چلاتے ہیں واٹس ایپ تو یہ خبر ہے آپ کے کام کی
?️ 20 فروری 2021نیویارک(سچ خبریں) آپ کو شروع میں ہی ایک کام کی خبر سے
فروری
سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے
?️ 4 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں میڈیا سے
دسمبر
غزہ کی پٹی میں صیہونی بربریت کے بارے میں اردن کا موقف
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے جرائم کی
فروری
کراچی ناقابل رہائش ہے تو ہزاروں لوگ کراچی کیوں آرہے ہیں۔ شرجیل میمن
?️ 23 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ
جون