سچ خبریں:عراق کے مقدس مزارات کے دفتر نے اس سال اربعین کی تقریب میں زائرین کی تعداد 16 ملین سے زائد ہونے کا اعلان کیا۔
عراق میں عتبات عالیات کے دفتر نے اس اربعین حسینی کی تقریب میں شرکت کرنے والے زائرین کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا،انتظامیہ نے منگل کو اعلان کیا کہ امام حسین اور شہدائے کربلا کی اربعین تقریب میں شرکت کرنے والے زائرین کی تعداد 16 ملین سے زیادہ تھی،واضح رہےکہ اس سال عراقی حکومت نے زائرین کرام کو اربعین کی تقریب میں شرکت کی اجازت دینے پر اتفاق کیا۔
یادرہے کہ عراق کی جانب سے اعلان کردہ کوٹے کے مطابق اس سال 60 ہزار ایرانیوں کو اس تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت دی گئی تھی جو آخر میں پابندیاں اٹھائے جانے کی وجہ سے بڑھ کر 90 ہزار سے زائد ہو گئے ہیں، کل صوبہ کربلا کے مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ اس سال اربعین میں 14 ملین سے زائد زائرین نے شرکت کی۔
درایں اثنا عراقی عوامی حفاظتی تنظیم الحشد الشعبی نے اعلان کیا کہ اربعین حسینی کی زیارت اس سال بغیر کسی حفاظتی خامی کے کی گئی، الحشد الشعبی نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اربعین زائرین کے خلاف کسی قسم کی سکیورٹی کی خلاف ورزی یا دھمکی دیکھنے کو نہیں ۔