?️
سچ خبریں:غزہ میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک نے یروشلم کے عوام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے صیہونیوں پر میزائلوں کی بارش کی جبکہ اس جنگ میں ہم نے اپنی طاقت نہیں دکھائی۔
فلسطین ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار نے یروشلم کی تلوار کی جنگ میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی شمولیت کے بارے میں بات کی،رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں کہاکہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے یروشلم کے عوام کی آواز پرلبیک کہتے ہوئے صیہونیوں پر میزائلوں کی بارش کی جس کےنتیجہ میں مزاحمتی گروہ تل ابیب کو بھاری نقصان پہنچانے میں کامیاب رہے۔
غزہ میں تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ غزہ میں مزاحمتی گروہوں نے صیہونیوں کو اپنی طاقت کا صرف ایک حصہ دکھایاجس کے نتیجہ میں قدس تلوار کی لڑائی نے صیہونیوں کے تخمینوں کے تہس نہس کر کے رکھ دیا، انہوں نے مزید کہا کہ قدس اور مسجد اقصی ہماری سرخ لکیر ہے، ہم مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف دشمن کو اپنی فوجی جارحیت جاری رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے اس لیے کارٹنگ اور بدمعاشی کی منطق اب کام نہیں آنے والی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم صہیونی قتل عام کی مخالفت کرتے ہیں، فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ غزہ میں فتح کا جشن منانا فلسطینیوں کا حق ہے،سورڈآف قدس جنگ کی آگ قدس اور شیخ جراح کے علاقے میں ہمارے لوگوں کی چیخوں سے بھڑک اٹھی،واضح رہے کہ فلسطین کے مزاحمتی گروہوں اور صیہونی حکومت کے مابین "سورڈ آف یروشلم” کے نام سے شروع ہونے والی جنگ آخر کار جنگ بندی کے اعلان کے بعد جمعہ کی صبح ختم ہوگئی۔
جیسا کہ توقع کی جارہی ہے کہ صہیونی حکومت نے اپنے بہت زیادہ گھمنڈ کے باوجود آخر کار راکٹ حملوں اور وسیع پیمانے پر مزاحمتی گروہوں کے دباؤ کے تحت جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
مشہور خبریں۔
کیا پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ ایران کے خلاف ہے؟
?️ 26 ستمبر 2025کیا پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ ایران کے خلاف ہے؟
ستمبر
ہم کسی لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کر
نومبر
افغانستان بحران کے دہانے پر؛ پنجشیر میں شدید برف باری اور بھاری مالی نقصان
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: گزشتہ ہفتے افغانستان نے ملک کے مختلف حصوں میں بحرانوں
جون
اسیر فلسطینی خاتون کی شہادت
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اس بات
جولائی
ماسکو اجلاس میں پاکستان کی شرکت نہ کرنے کی وجہ
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ذرائع نے اعلان کیا کہ مغرب کے دباؤ میں آکر پاکستان
فروری
امتحانات کے متعلق وزیر تعلیم نے اہم اعلان کر دیا
?️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
جولائی
اسرائیل کے دفاعی نظام کی تفصیلات
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Yediot Aharanot نے اسرائیل کے خلاف
اکتوبر
یونٹ 8200 کے فوجیوں کی بھی نیتن یاہو کے خلاف ہڑتال
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ کی عدالتی اصلاحات کے خلاف مقبوضہ فلسطین
مارچ