🗓️
سچ خبریں: 2019 میں مارے جانے والے داعش دہشت گرد گروہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی پہلی اہلیہ کے متنازع انٹرویو کے بعد اب ان کی بیٹی نے اپنے باپ کی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
العربیہ چینل کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں ہلاک ہونے والے داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کی بیٹی عمیمہ نے اعترافی بیان میں ابراہیم العواد (البغدادی)جو بعد میں داعش کے رہنما کے طور پر جانا جانے لگا، کی زندگی کے راز بتائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: البغدادی کا بھائی اس کا جانشین
البغدادی کی بیٹی نے کہا کہ جب میں نے ٹی وی پر اپنے والد کو موصل کی النوری مسجد سے داعش کی خلافت کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا تو مجھے بہت صدمہ پہنچا، اس خطبہ کے ایک ہفتہ بعد وہ گھر واپس آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایزیدی قیدی ہمارے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے تھے اور میں اس پر راضی نہیں تھی،میرے والد کے قریب ترین شخص میرا بھائی حذیفہ تھا جو ہمیشہ کیمپوں میں موجود رہتا تھا اس لیے کہ وہ میرے والد کا قریب ترین شخص تھا ، میں نے آخری بار حذیفہ کو ترکی جانے سے پہلے دیکھا تھا،اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ابوبکر البغدادی کی بیٹی نے مزید کہا کہ میرے والد نے مجھے اپنے ذاتی محافظ منصور سے شادی کرنے پر مجبور کیا جب میں 12 سال کی تھی، منصور رقہ کی بمباری میں مارا گیا۔
عمیمہ کے مطابق البغدادی نے چار خواتین سے شادی کی اور ان کے 11 بچے تھے۔
مزید پڑھیں: بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے اہم ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا
اس سے قبل ابو بکر البغدادی کی پہلی اہلیہ اسماء محمد سعودی عرب کے "الحدث” ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں پہلی بار عوام کے سامنے آئیں اور البغدادی کے ذاتی زندگی اور اس کی خود ساختہ خلافت کے آخری ایام کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔
مشہور خبریں۔
شمال مغربی شام میں الجولانی کے دہشتگرد گروہ کے حملوں میں کتنے شہری مارے گئے ہیں؟امریکہ کا اعتراف
🗓️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی نیشنل انٹیلیجنس ادارے (ODNI) کی سالانہ رپورٹ میں ایک
مارچ
کاروباری صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف
🗓️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ جہاں صارفین
اپریل
اردگان کی جیت پر مبارکباد دینے والے پہلے غیر ملکی رہنما
🗓️ 29 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے باضابطہ اختتام
مئی
طالبان کی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں تین ماہ کی جنگ بندی کی پیش کش
🗓️ 16 جولائی 2021سچ خبریں:کابل حکومت کے ایک مذاکرات کار نے کہا کہ ایک طرف
جولائی
اسرائیل اپنے اتحادیوں پر سکیورٹی بوجھ بن گیا ہے: عطوان
🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:عطوان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی
مارچ
25000 برطانوی ایمبولینس عملہ کی ہڑتال
🗓️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں تقریباً 25000 ایمبولینس کے عملے نے اپنی کم تنخواہوں
جنوری
ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے:صدر مملکت
🗓️ 12 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر
جولائی
صیہونیوں نے کن فلسطینی لیڈروں کو گرفتار کیا ہے؟
🗓️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر صیہونی
جولائی