?️
سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے تاکید کی کہ سعودی عرب صیہونی حکومت کو خوش کرنے کے لیے قرآن میں تحریف کرتا ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ آل سعود صیہونیوں کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کرنے کے لیے قرآن کی آیات کو تعلیمی نصاب سے ہٹا رہا ہے تاکہ صیہونیوں ناراض نہ ہوں اور اس ملک کے ساتھ صیہونیوں کے تعلقات معمول پر آنے میں رکاوٹ نہ بن سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ایران سعودی عرب کے ساتھ صیہونی حکومت کےمعاہدے کو روک رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ آل سعود نے حتیٰ کہ پوری یا جزوی طور پر احادیث کو تعلیمی پروگراموں سے ہٹا دیا ہے اور اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو آئندہ نسلوں کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔
الحوثی نے واضح کیا کہ آل سعود اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ وہ تعلیمی نصاب سے ان قرآنی آیات کو ہٹا رہے ہیں جو یہودیوں کے جرائم کے بارے میں بتاتی ہیں اور ان کی توہین کرتی ہیں اور بغیر کسی شرم کے وہ صہیونی یہودیوں کا قرآن سے زیادہ احترام کرتے ہیں۔
انصار اللہ کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کے ایک رہنما نے کہا کہ اسرائیل اس ملک کا مستقبل کا اتحادی ہے؛ یہ کارروائیاں اس وقت ہو رہی ہیں جب ہم اسرائیل کی اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کے ساتھ دوستی کے بارے میں صیہونیوں کی خوش فہمی
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی عرب مردہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی سعودی عرب کی طرح کیا ہے ،اپنے تعلیمی تعلیمی نصاب اور درسی کتابوں میں صیہونی دشمن کے بارے میں عجیب باتیں کی ہیں اور ایک ایسی نسل کی پرورش کرنے کی کوشش کی ہے جو اسرائیل کی دوست، اتحادی اور شراکت دار ہوگی۔


مشہور خبریں۔
"زنگزور” کوریڈور کے لیے امریکہ کا منصوبہ اور سفارتی اسٹیبلشمنٹ کو وارننگ
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں: جنوبی قفقاز کا خطہ صدیوں سے ایران، روس اور
جولائی
عراق کا خطے کے معاملات میں مرکزی کردار
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: عراق میں عرب لیگ کا 34 واں اجلاس کامیابی سے
مئی
جاوید ہاشمی کی مولانا فضل الرحمان کو حکومت مخالف تحریک میں حمایت کی یقین دہانی
?️ 3 جون 2024ملتان: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت مخالف
جون
فلسطین نے سال 2022 کیسے گزارا؟
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: اگر یہ پوچھا جائے کہ 2022 میں فلسطین
دسمبر
بجلی کمپنیاں زائد بلنگ کرکے صارفین کا خون نچوڑنے لگیں
?️ 5 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی فراہمی میں زائد بلنگ اور بدعنوانی
دسمبر
آنے والے سالوں کے لیے 5 بڑے چیلنجز
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ترکی کو اس وقت بڑے مسائل کا سامنا ہے جو
اگست
کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ ہوا تو فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیر اعلیٰ سندھ
?️ 17 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے
ستمبر
پاک بھارت کشیدگی، ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان آئیں گے
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی پاک بھارت
مئی