🗓️
سچ خبریں:بحرین کے عوام نے اس ملک کے دار الحکومت منامہ اور دیگر شہروں میں بڑے مظاہرے کرکے صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف کے استقبال کی آل خلیفہ کی کوشش کی شدید مذمت کی۔
صوت المنامہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینیوں نے ایک بار پھر منامہ اور دیگر شہروں میں مظاہرے کیے جن کے دوران آل خلیفہ کے صہیونی فوج کے استقبال کی مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق بحرینیوں نے آل خلیفہ حکام کی طرف سے اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایویو کوخاوی کے استقبال کو فلسطینی کاز کے ساتھ غداری قرار دیا، بحرینیوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف نعرے لگائے اور تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
یادرہے کہ صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف ایویو کوخائی نے جو منامہ میں ہیں، اپنے بحرینی ہم منصب زیاب بن صقر النعیمی سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا،بحرینی اور صیہونی فریقوں نے دونوں فریقوں کے درمیان سکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس سفر کے دوران انہوں نے بحرین کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر بن حمد آل خلیفہ، اور سپریم ڈیفنس کونسل کے سکریٹری سے ملاقات کی،اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ کوخاوی کے دورے کا مقصد تل ابیب اور منامہ کے درمیان فوجی اور سکیورٹی تعاون کو بڑھانا ہے،یادرہے کہ حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے وزیرجنگ بینی گانٹز نے بھی بحرین کا سفر کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں امریکہ کے مشکل حالات پر شامی ماہر کا تجزیہ
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:العفیف نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے
دسمبر
محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات نہیں کروں گا:بائیڈن
🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ خطے کے
جون
بین الاقوامی پروازوں کے داخلے پر 20 اپریل تک پابندی عائد
🗓️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام بین
اپریل
جنین کیمپ پر صیہونی حملے میں چار فلسطینی شہید
🗓️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس
ستمبر
لبنان کی صیہونی حکومت کے خلاف کاروائی
🗓️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں لبنان کے نمائندے نے
جنوری
فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی کس خوبی کو بیان کیا ہے
🗓️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا
جون
افغانستان کے مسائل وہاں کے عوام کو ہی حل کرنے چاہئے: وزیر خارجہ
🗓️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
ستمبر
آئی ایم ایف پلان کو جاری رکھنے کے لئے بجلی ہوسکتی ہے مہنگی
🗓️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی عہدیداروں کے ساتھ پس منظر میں ہونے والی
مارچ