سچ خبریں:ایک جاپانی شخص نے اس ملک کے سابق وزیر اعظم کو الوداع کرنے کی مہنگی سرکاری تقریب کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر کے قریب خود کو آگ لگا لی۔
ٹوکیو سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ آج صبح ایک ادھیڑ عمر شخص نے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو الوداع کہنے کے لیے سرکاری تقریب کے انعقاد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر کے قریب سڑک پر خود کو آگ لگا لی، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک نوٹ ملا ہے جس پر لکھا تھا کہ میں ذاتی طور پر آبے کے لیے سرکاری تقریب منعقد کرنے کی شدید مخالفت کرتا ہوں۔
ٹوکیو سٹی پولیس نے مزید کہا کہ اس شخص نے بدھ کی صبح خود پر تیل چھڑک کر وزیر اعظم کے دفتر کے قریب سڑک پر خود کو آگ لگا لی،تاہم پولیس نے ابھی تک اس شخص کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، واضح رہے کہ شنزو آبے کی سرکاری آخر رسومات 27 ستمبر کو انجام دی جائیں گی جس میں تقریباً 6000 مہمان جن میں 190 سے زائد غیر ملکی وفود اور 50 سے زائد ممالک کے سربراہاں کے شامل ہونے کی توقع ہے۔
جاپانی حکومت کے چیف ترجمان ہیروکازو ماتسونو کے مطابق اس تقریب کے انعقاد پر 1.65 بلین ین 12 ملین ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی جو جاپانی عوام کی جیب سے جائے گا۔