?️
تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست ہوچکی ہے اور ان کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا ہے جبکہ ان کے سیاسی حریف اور حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپڈ نے نئی حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی تشکیل کیلئے نیتن یاہو کے پاس کل رات تک کا وقت تھا تاہم وہ کابینہ تشکیل دینے میں ناکام رہے جس کے بعد صیہونی ذرائع ابلاغ نے کہا کہ یش عتید پارٹی کے صدر یائر لاپڈ نے کابینہ کی تشکیل کیلئے عربی مشترک لسٹ کے شامل ہونے سے موافقت کی جس کے بعد انہیں کابینہ کی تشکیل کیلئے اکثریت حاصل ہو گئی ہے اور وہ عنقریب اسرائیل کے صدر کو اپنی کابینہ کی تشکیل سے آگاہ کریں گے۔
یائر لاپڈ ایک متبادل گورننگ اتحاد قائم کریں جس سے بی بی کے نام سے مشہور دائیں بازو کے رہنما کی حکومت کا خاتمہ ہوگا جس نے گزشتہ 12 سالوں سے اسرائیل پر حکومت کی ہے، یائر لاپڈ کے اہم ساتھی قوم پرست نفتالی بینیٹ بطور وزیراعظم پہلے اپنی مدت پوری کریں گے اور اس کے بعد یائر لاپڈ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ مالی بد عنوانی کے متعدد معاملوں کے باوجود نیتن یاہو گزشتہ مرحلوں کے انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے جس کے متعدد اسباب ہیں، گزشتہ انتخابات سیاسی بحران کے دوران ہوئے تھے اور وہ اپنے بہت زیادہ حامیوں کو بیلٹ باکس تک لانے میں کامیاب رہے تھے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ان کے حامی تھک چکے ہیں اور اسی وجہ سے نیتن یاہو کابینہ کی تشکیل میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور دوسرے اتحاد نے کابینہ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اگر نئی حکومت کی حلف برداری ہوتی ہے تو اسے سفارتی، سلامتی اور معاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
ڈیرہ اسمعٰیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا، 22 اہلکار زخمی
?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈیرہ اسمعٰیل خان میں صدر تھانے کی حدود میں
مئی
سخت گرمی میں عوام کی خدمت کرنیوالوں کی مشکورہوں: ماورہ حسین
?️ 12 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے سخت
جون
یمن میں امریکی جارحیت کے اہداف
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اتوار کو ایک بیان
فروری
اپوزیشن کو بڑا دھچکا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف درخواست مسترد کر دی
?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ کی تقرری
مارچ
پاکستان نے متعدد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا
?️ 14 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کرتے ہوئے سمندری حدود کی
نومبر
عراق میں سردار سلیمانی کے بارے میں منظوم کتاب کی اشاعت
?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: عراقی مہاکاوی شاعر نے کان یدری (وہ جانتا تھا) کی نظموں
نومبر
سید علی گیلانی کا خواب اور ان کا مشن زندہ رہے گا
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
ستمبر
ٹرمپ کی سزا انتخاب لڑنے میں رکاوٹ نہیں
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: گزشتہ جمعرات کو نیویارک کی عدالت نے امریکی صدارتی انتخابات کے
جون