?️
اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پمز اسپتال میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زندگی کا کوئی معاوضہ نہیں ہے، پولیس نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے امن کی فضا قائم کی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا دہشتگردوں کو پسپا کرنے میں پولیس اور فوج نے نمایاں کردار ادا کیا ہے، ایک بار پھر سے دہشتگرد منظم ہو رہے ہیں، ایک ہی دن میں جڑواں شہروں میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور فوج امن و امان قائم کرتی ہے، کل افواج نے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے، دہشتگرد شکست کھائیں گے اور ملک میں امن و سکون کی فضا قائم ہو گی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سارے ناکے فضول تھے، غریبوں کو تنگ کرنے والے ناکے ختم کر رہے ہیں۔
دو روز قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا اسمبلی کے سامنے جو کچھ ہوا برا ہوا، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، قائدین کو بھی پریس کانفرنس کی جگہ پر پریس کانفرنس کرنی چاہیے تھی۔
مشہور خبریں۔
افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کینیڈا کی ہائی
ستمبر
نیتن یاہو کا نیا اسکینڈل؛ وہ راز جو سارہ نے خواتین کی پارٹی میں بتائے
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: ایک سائبر اسپیس میڈیا ایکٹیوسٹ اور ایک مشہور اسرائیلی نیوز
اپریل
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کا تل ابیب میں مظاہرہ
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر اس
فروری
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن کے صدر پرویز عابد ہرل
اپریل
الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے ساتھ کیا کیا؟ جسٹس اطہر من اللہ کی زبانی
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی
جون
الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا
?️ 19 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
وزیر اعظم نے آئندہ 10 سال میں 10 ڈیم بنانے کا وعدہ دے دیا
?️ 8 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگلے 10
دسمبر
بھارتی فوج کے ہاتھوںایک مہینے میں 20 کشمیری شہید
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:صرف نومبر کے مہینے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلوں
دسمبر