اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان مسلم لیگ نواز کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں مریم نواز سمیت پارٹی کی سینیر قیادت شریک ہوئی۔ اجلاس میں لانگ مارچ، سینیٹ الیکشن سمیت دیگر سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں 26 مارچ سے شروع ہونے والے لانگ مارچ، مجموعی ملکی صورت حال پر غور کیا گیا، جب کہ حکومت مخالف تحریک میں شدت لانے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔
حالیہ سینیٹ انتخابات کے دوران اپوزیشن کی حکمت عملی اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق لائحہ عمل تیارکرنے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔
اہم مشاورتی اجلاس میں حمزہ شہباز لاہور سے آن لائن شرکت ہوئے۔ اجلاس میں پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی، امیر مقام، حافظ حفیظ الرحمان کے علاوہ انجینیر خرم دستگیر، طارق فضل چوہدری ، جاوید، لطیف، مرتضی جاوید عباسی اور مفتاح اسماعیل بھی اجلاس میں موجود