?️
اسلام آباد (سچ خبریں) افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ طالبان مشن کے نائب سربراہ کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور طالبان مشن کے نائب سربراہ کو ڈی مارش جاری کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے شمالی وزیرستان میں فوجی کیمپ پر حملہ کیا گیا، یہ حملہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ نے کیا، پاکستان دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ حملے میں 4 پاکستانی فوجی اہلکار شہید ہوئے، طالبان کی فتنہ الخوارج کو سہولت کی وجہ سے باڈر سے دہشت حملوں میں کامیاب ہو رہے ہیں، پاکستان نے افغان سرزمین ہونے والے دہشت گرد حملوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں کے سہولت کاروں کے خلاف مکمل تحقیقات کی جائے، طالبان اپنی سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد گروہوں کے استعمال سے روکے، طالبان ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کرے۔


مشہور خبریں۔
تحریک انصاف نے یورپی یونین کو کوئی خط نہیں لکھا، ترجمان
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے عطا اللہ تارڑکی
مارچ
امریکی میڈیا نے محمد بن سلمان کے سب سے واضح جرائم کی رپورٹنگ کی
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر
دسمبر
اگلےالیکشن میں بھی عمران خان کوقوم ووٹ دےگی: وزیر داخلہ
?️ 8 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
جولائی
اسرائیل کی نجات پر مبنی امریکی قرارداد منظور
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے قیام
جون
شامی شہریوں کے گھروں پر دہشت گردوں کے حملے؛عیسائی شہریوں میں غم و غصہ
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:دمشق کے نواحی علاقے معلولا میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دہشت
دسمبر
روس یوکرائن کشیدگی نیٹو کی پیداوار ہے:ایران
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ روس اوریوکرائن کے درمیان پیدا ہونے
فروری
یورپ میں اسرائیلی اشیا کے بائیکاٹ میں شدت / صہیونی صنعت کاروں نے برآمدی بحران کا اعتراف کرلیا
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کے ایک گروپ نے
جون
آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر
?️ 11 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ملک
مئی