?️
سچ خبریں: سپریم کورٹ آف پاکستان اور صوبائی ہائی کورٹس کی موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق عدالت عظمیٰ میں تعطیلات 15 جولائی سے شروع ہوئیں۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق، بڑی تعداد میں زیر التوا مقدمات کی موجودگی کے باعث اس سال ایک ماہ کی تعطیلات کم کر دی گئی ہیں۔
ہر سال سپریم کورٹ کی موسم گرما کی چھٹیاں 15 جون سے شروع ہوتی تھیں، تاہم اس مرتبہ یہ تعطیلات 15 جولائی سے 15 ستمبر تک ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:2 ججز بینچ سے علیحدہ، 7 رکنی بینچ نے سماعت کا دوبارہ آغاز کردیا
پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں بھی 20 جولائی سے 31 اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں رہیں گی، اس دوران کچھ جج فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔
سپریم کورٹ میں دائر مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت بھی چھٹیوں کے بعد ستمبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا اختلافی نوٹ بھی جاری ہوا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کی ریٹائرڈ جسٹس ناصرہ اقبال کے بقول، ’تمام سرکاری محکموں میں چھٹیاں ہوتی ہیں، اسی طرح ججز کے لیے بھی گرمیوں کی تعطیلات ضروری ہیں کیونکہ وہ کافی دباؤ میں کام کرتے ہیں۔‘
سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت کے مطابق، ’انگریز دور میں گورے ججز اس خطے میں گرمی کی وجہ سے چھٹیاں برطانیہ گزارنے جاتے تھے۔ اس روایت پر آج بھی عمل ہوتا ہے۔ جج صاحبان کو گرمیوں میں چھٹی ضرور ملنی چاہیے لیکن پورا سال مقدمات کے التوا میں کمی ضروری ہے۔‘
سابق سینیئر ریڈر ہائی کورٹ عرفان ایزاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ’جب انگریز ججز کو گرمیوں کی چھٹیاں دی جاتی تھیں، تب عدالتوں میں پنکھے بھی ہاتھ والے ہوتے تھے۔ لیکن اب عدالتوں میں سینٹرل اے سی سسٹم ہے۔ اب ان چھٹیوں کی ضرورت نہیں ہے۔‘
سپریم کورٹ نے 2019 میں ججز کی گرمیوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی تھیں، اور کہا تھا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے موسم گرما میں بھی کام جاری رہے گا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ’نظامِ انصاف کی فراہمی میں پاکستان دنیا کے 140 ملکوں میں 129 ویں نمبر پر ہے۔ فوری انصاف میں تاخیر کی بڑی وجہ زیر التوا مقدمات کی تعداد ہے۔‘
رواں سال مارچ میں پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ ملک بھر کی عدالتوں میں 18 لاکھ 60 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔ لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ، شرعی عدالت، تمام ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 22 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
2023 کے آخری چھ ماہ کے دوران زیر التوا مقدمات میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا۔ صوبائی ہائی کورٹس میں 81 فیصد دیوانی مقدمات زیر التوا ہیں۔
سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت نے کہا کہ ’ججز صاحبان سیاسی اور ریاستی نوعیت کے مقدمات کی سماعت بھی کرتے ہیں، لہذا ان پر بہت دباؤ ہوتا ہے۔ ججز کی چھٹیاں ضروری ہیں مگر مقدمات کے التوا کو کم کرنے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔‘
جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ’عدالتی چھٹیوں کا اعلان ہو جائے تو انہیں منسوخ کرنے کی رولز میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔‘
چیف جسٹس آف پاکستان نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ’پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن سات کے تحت معاملہ جلدی کا ہو تو نظرثانی درخواست 15 روز میں سماعت کے لیے مقرر ہونی چاہیے۔‘
مزید پڑھیں: این سی اوسی نے موسم گرما میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی اجازت دے دی
سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل غلام محمد چوہدری نے چند سال قبل ججز کی ان چھٹیوں کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس میں ان چھٹیوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ تاہم درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا گیا کہ یہ مفادِ عامہ کا مقدمہ نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی غلطی کرے گا؟ بائیڈن کا کیا کہنا ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب ابھی
اکتوبر
پی ایم ڈی اے کے بارے میں فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے
ستمبر
بلاول بھٹو کی پی آئی اے، اسٹیل ملز کی نجکاری کی مخالفت، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا مطالبہ
?️ 1 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
مئی
جوبائیڈن کا روسی صدر کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیان، وائٹ ہاؤس نے صفائی پیش کردی
?️ 21 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر پوٹن
مارچ
گائیڈڈ میزائل نے میرے والد کے سیل فون کو ٹریک کیا : عبدالسلام ہنیہ
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عبدالسلام ہنیہ نے ایک نیا نظریہ
اگست
وزیراعظم کا گندم کی ریکارڈ پیداوار پر اظہارِ تشکر، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم
?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال گندم کی شاندار
مئی
پنجاب کا وفاق کی جانب سے 146 ارب کے واجبات ادا نہ کرنے پر اظہار تشویش
?️ 27 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب نے وفاقی حکومت پر صوبے کے 146 ارب
ستمبر
دو دن سے ہم پر میزائلوں کی بارش ہو رہی ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ
مئی