?️
(سچ خبریں) دور حاضر میں مسئلہ فلسطین نت نئے پیچیدہ سیاسی نشیب و فراز کا شکار ہے، ایک طرف عالمی سامراجی حکومت امریکہ ہے کہ جس نے صہیونیوں کی ریاست اسرائیل کے قیام سے تاحال اس ریاست کی بے پناہ پشت پناہی کی ہے اور فلسطین پر ناجائز تسلط کا دفاع کیا ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ امریکہ نے صہیونیوں نے فلسطین میں عرب فلسطینیوں کا قتل عام کرنے اور ان کو کچلنے کے لئے کھربوں ڈالر کا اسلحہ صرف امداد کے نام پر فراہم کیا ہے جس کے نتیجہ میں صہیونیوں نے گذشتہ ستر برس سے فلسطین کے مظلوم عوام کا خون پانی کی طرح بہایا ہے۔
صہیونیوں کی ریاست اسرائیل نے صرف فلسطین کے عوام کا قتل عام ہی نہیں کیا بلکہ لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے اپنی گھروں سے بھی نکال باہر کیا ہے، آج فلسطینیوں کی زمینوں پر صہیونی بستیاں آباد ہیں جبکہ اس زمین کے اصل باسی مہاجر اور پناہ گزین بن کر دنیا کے مختلف ممالک میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
مسئلہ فلسطین کی تاریخ کی بنیاد ایک صدی پر محیط ہے، لیکن اس مسئلہ پر فلسطینی عربوں نے کبھی بھی ہمت نہیں ہاری اور وہ مسلسل لگن اور جستجو کے ساتھ فلسطین کی آزادی کے لئے اور اپنے حق کی خاطر انتھک جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔
شاید یہی جدوجہد ہی وجہ بنی ہے کہ دنیا کی دیگر اقوام بھی مسئلہ فلسطین کی جانب متوجہ ہوئی ہیں، یہ مقالہ چونکہ ایسے ایام میں لکھا جا رہا ہے کہ فلسطین کی ایک عظیم شخصیت شہید شیخ احمد یاسین کی برسی کے ایام ہیں۔
شیخ احمد یاسین فلسطین کی ایک 68 سالہ اس شخصیت کا نام ہے، جو دونوں پیروں سے معذور ہونے کے باوجود بھی ہمت و جہاد کے بلند مرتبہ پر فائز تھے، آپ کو 2004ء میں 22 مارچ کو اسرائیلی حملہ آور جہازوں نے نشانہ بنا کر بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا تھا۔
جیسا کہ مندرجہ بالا سطور میں فلسطینیوں کی جہد مسلسل کا ذکر کیا گیا ہے، لہذا اس جدوجہد میں شیخ احمد یاسین کا نام ہمیشہ سنہرے حروف میں رقم کیا جائے گا کہ جنہوں نے اپنی مادر وطن کے دفاع اور اپنی ملت و قوم کے حقوق کے لئے جہاد کیا اور شہادت کی منزل پر جا پہنچے۔
شیخ احمد یاسین فلسطینی مزاحمتی گروہ حماس کے بانی اراکین میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ نے حماس کی قیادت کی ہے، یہ بات حقیقت ہے کہ جب تک مصیبت میں مبتلا فرد یا قوم خود سے اس مصیبت کا مقابلہ نہیں کرتی، اس وقت تک دنیا میں کسی بھی قوم اور اداروں کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی۔ یہ اس زمانہ کی بات ہے کہ جب ایران میں امام خمینی جیسی عظیم شخصیت کی قیادت میں اسلامی انقلاب جنم لے رہا تھا تو دوسری طرف فلسطین میں موجود چھوٹے چھوٹے مزاحمتی گروہ بھی اس انقلاب سے متاثر ہو کر منظم ہو رہے تھے۔
یہ وہ زمانہ تھا کہ جب عرب حکومتوں نے اسرائیل کے سامنے اپنے ہتھیار ڈال دیئے تھے، ایک عام فلسطینی جو عرب حکومتوں کو اپنا پشتیبان سمجھتا تھا، اب یہ تصور کرنے لگا تھا کہ کیمپ ڈیوڈ جیسے معاہدوں کے بعد اب فلسطین اور فلسطینی عرب کا مستقبل تاریک سے تاریک تر ہوتا چلا جائے گا۔ تمام امیدیں دم توڑ رہی تھیں۔
ایسے حالات میں فلسطینی قیادت ڈاکٹر فتحی شقاقی، یاسر عرفات اور شیخ احمد یاسین جیسے افراد ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی سے رابطہ میں آچکے تھے۔
اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ جب وہ تمام عرب ممالک اور حکومتیں جن سے فلسطینیوں کو امیدیں وابستہ تھیں، وہ سب کے سب امریکہ اور اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیک اور سودے بازی کرچکے تھے۔
ایسے وقت میں ایران سے امام خمینی کی ایک ایسی آواز کہ جس میں فلسطینی تحریک آزادی کی حمایت اور ایران میں امریکہ و اسرائیل نواز حکمرانوں کے خلاف قیام کا اعلان تھا، فلسطینی عوام اور تحریکوں کے لئے خاصا اثر کر رہا تھا۔
1979ء میں ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے فوری بعد مقبوضہ فلسطین میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ جیسی مزاحمتی تحریکوں نے باقاعدہ جنم لیا اور فلسطین کی آزادی کی جنگ اور جدوجہد جو 1970ء کے بعد سے کمزور پڑچکی تھی اور عنقریب امریکہ اور اسرائیل عرب حکمرانوں کے ساتھ مل کر اسے ختم کر دینا چاہتے تھے، ایک مرتبہ پھر نئے جوش اور ولولہ کے ساتھ ابھر کر سامنے آگئی۔
اس دور میں شیخ احمد یاسین نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں باقاعدہ طور پر حماس کی قیادت کو سنبھالا، اسی طرح کچھ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ڈاکٹر فتحی شقاقی کی قیادت میں جنم لینے والا مزاحمتی گروہ جہاد اسلامی اپنی پوزیشن سنبھال چکا تھا، جبکہ لبنان میں اسرائیلی افواج کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف حزب اللہ سید عباس موسوی کی قیادت میں سرگرم عمل ہوچکی تھی۔
اس زمانہ نے تحریک آزادی فلسطین کے بے جان جسم میں ایک متحرک اور جاندار قسم کی روح پھونک ڈالی تھی، تاریخ شاہد ہے کہ اس زمانہ کے بعد سے تحریک آزادی فلسطین مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے۔
آج فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے جدوجہد کرنے والی تحریکیں اور مزاحمتی گروہ کئی گنا طاقتور ہوچکے ہیں اور اسرائیل کا مقابلہ کر رہے ہیں، جبکہ اسرائیل جو خود کو ایک ناقابل تسخیر اور طاقتور فورس سمجھتا تھا، اس قابل بھی نہیں رہا ہے کہ فلسطین اور لبنان میں مزاحمتی تحریکوں کے سامنے چند گھنٹے بھی جنگ لڑے، اس بات کا مشاہدہ گذشتہ چند سالوں میں بہت قریب سے کیا گیا ہے کہ جب اسرائیل مسلسل جنگوں میں شکست خوردہ ہو کر فرار کرنے پر مجبور ہوا ہے۔
موجودہ حالات کے تناظر میں اگر فلسطینی تحریکوں کی جدوجہد کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو یہ بات ثابت ہے کہ آج بھی ماضی کی طرح چند عرب ریاستیں اور حکمران امریکہ اور اسرائیل کے حق میں فلسطین کاز سے دستبردار ہوچکے ہیں، لیکن آج کی صورتحال 1979ء کے پہلے کی صورتحال سے ایک سو اسی فیصد مختلف ہے، کیونکہ اس سے قبل فلسطینیوں کی امید صرف عرب حکمرانوں سے تھی، لیکن 1979ء کے بعد فلسطینی تحریکوں اور قوم کو مخلص دوستوں میں غیر عرب ریاستوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔
آج عرب دنیا کے حکمران یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرکے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرکے فلسطین اور اس کاز کو ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے تو ان کے لئے صرف یہی کہا جاسکتا ہے کہ یہ سب کے سب تاریخ کے غلط راستے پر کھڑے ہیں۔ جہاں ان کو صرف اور صرف پشیمانی اور نقصان کے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔
البتہ دوسری طرف فلسطین کے عوام اور فلسطینی تحریکیں ماضی کی نسبت زیادہ پرعزم اور پرامید ہیں، آج فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کرنے والی تحریکیں فلسطین کے اندرونی و بیرونی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ مزاحمت کے میدان میں ڈٹ کر کھڑی ہیں۔
آج آزادی فلسطین اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی تاکید پہلے سے کئی گنا زیادہ شدت کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ یہی وہ تاکید اور عمل ہے کہ جس نے ثابت کیا ہے کہ اگر دنیا کے تمام عرب اور دیگر ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہو جائیں اور فلسطین کی آزادی کی خاطر ایک فلسطینی بھی باقی رہے تو اس کا مطلب فتح و کامیابی فلسطین اور فلسطینی تحریکوں کی ہے نہ کہ ان خائن عرب حکمرانوں کی کہ جو اسرائیل سے دوستی کر رہے ہیں۔
آج ان تمام تر حالات میں فلسطینیوں کا، حق واپسی کا بھرپور موقف فلسطین کی آزادی کی تاکید ہے۔ یعنی فلسطین سے نکالے گئے تمام باشندوں کی فلسطین واپسی درحققیقت فلسطین کی آزادی کا ایک منصفانہ راستہ اور حل بھی ہے۔
آج فلسطین کے اندرونی و داخلی انتشار کو فلسطینیوں نے اپنے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ نابود کرکے فلسطین کی آزادی کی تاکید کی ہے۔ فلسطینیوں کا اعلان کرنا کہ وہ فلسطین کی ایک انچ زمین سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے، یہ اس موقف کا اعلان ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے۔
یہ موقف بھی فلسطین کی آزادی کی تاکید پر مبنی ہے۔ فلسطینیوں کا اعلان کہ القدس ہی فلسطین کا ابدی دارالحکومت تھا، ہے اور رہے گا، یہ یقینی طور پر دنیا کے حریت پسندوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے اور فلسطین و قبلہ اول کی بازیابی کی تاکید کرتا ہے۔ فلسطینی تحریکوں کا یہ اعلان کہ ایک بھی قیدی کو صہیونی جیلوں میں باقی نہیں رہنے دیا جائے گا، حقیقت میں فلسطین کی آزادی کی تاکید ہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ فلسطینی تحریکوں کے شہداء اور قائدین کی قربانیوں کے باعث آج نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ تمام تر سخت حالات اور مشکلات کے باوجود کہ جب عرب دنیا بھی فلسطین کا ساتھ چھوڑ رہی ہے، فلسطینیوں کا عزم اور حوصلہ بلند ہے اور وہ پرامید ہیں کہ فلسطین جلد صہیونی شکنجہ سے آزادی حاصل کر لے گا۔
یہی وہی تاکید ہے جسے آج فلسطین سے باہر کی دنیا میں موجود فلسطین کاز کی حمایت کرنے والوں اور حریت پسندوں نے سمجھ لیا ہے اور دن رات مظلوموں کی حمایت میں سرگرم عمل ہیں، یہ الہیٰ وعدہ ہے کہ مظلوموں کی حکومت قائم ہو کر رہے گی اور ظالم و غاصب نابود ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
یرمک کی برطرفی: یوکرین کے لیے ایک نیا موقع یا اقتدار کی اجارہ داری میں شدت؟
?️ 29 نومبر 2025 یرمک کی برطرفی: یوکرین کے لیے ایک نیا موقع یا اقتدار
نومبر
اپیل میں کیس دوبارہ سنا جاتا ہے، سوال یہ ہے نظرثانی کس بنیاد پر ہونی چاہیے، چیف جسٹس
?️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب انتخابات اور ریویو اینڈ ججمنٹس ایکٹ سے
جون
فوجی افسران، ججز نیب قوانین کے تحت مکمل طور پر قابل احتساب ہیں، جسٹس منصور علی شاہ
?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منصور
اکتوبر
متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے بعد پہلی ذلت کا سامنا، اسرائیل کی جانب سے تیل معاہدہ منسوخ کرنے پر غور
?️ 23 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات کو دہشت گرد ریاست اسرائیل
جولائی
پی ٹی آئی کا پاور شیئرنگ سے انکار، مکمل مینڈیٹ ملنے تک مضبوط اپوزیشن کرنے کا اعلان
?️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر
فروری
امریکہ کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی،77 مریضوں کا انخلا
?️ 5 فروری 2026امریکہ کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 77 مریضوں کا انخلا امریکا کی
فروری
حدیقہ کیانی کی پہلی شادی میں ناکامی کی کہانی ان ہی کی زبانی
?️ 17 فروری 2022کراچی (سچ خبریں)باصلاحیت گلوکارہ و ابھرتی و اداکارہ حدیقہ کیانی کی ذاتی
فروری
عمران خان کیخلاف فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق کوئی اشارے نہیں ملے: برطانوی وزیر خارجہ
?️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پاکستان تحریک
نومبر