فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی اور پاکستان کا اہم کردار

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی اور پاکستان کا اہم کردار

?️

(سچ خبریں)  دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اور ان پر وحشیانہ بمباری کی جارہی ہے جبکہ دنیا کے تمام نام نہاد اسلامی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے کے بجائے غاصب اور دہشت گرد اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں تو ایسے میں پاکستان کی اہم ذمہ داری ہے کہ ایک طاقتور اسلامی ملک ہونے کی حیثیت سے فلسطینی قوم کا مکمل ساتھ دے۔

فلسطین انبیائے کرام کی سرزمین ہے، جو امت مسلمہ کے پاس امانت ہے، فلسطین کا مسئلہ اول تا آخر اسلامی ہے، لیکن ایک پروپیگنڈے نے اسے اسلامی تناظر سے کاٹ دیا ہے، اور ہمیں یہ باور کروایا گیا ہے کہ یہ محض عرب کا مسئلہ ہے جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، اس کا حل اسی صورت ممکن ہے کہ اسے اسلامی مسئلہ سمجھا جائے اور تمام مسلمان کندھے سے کندھا ملا کر اس کے حل کی کوشش کریں اور یہودیوں کے خلاف جہاد کریں۔

گزشتہ دنوں فلسطین کے سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں خصوصاً اپنی طرف سے اور اپنی جماعت حماس کی طرف سے اور عموماً بیت المقدس اور اس کے اطراف میں رہنے والے فلسطینی عوام کی طرف سے پاکستانی ریاست اور پوری پاکستانی قوم کو یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ مسئلہ فلسطین کی حمایت کا علم بلند رکھیں۔

ہمارے نزدیک پاکستان امت مسلمہ میں ایک بہت اہم مقام رکھتا ہے، القدس اور مسجد اقصیٰ کے لیے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے، میں ایسے وقت میں آپ سے مخاطب ہوں، جب ہم ایک بہت بڑے چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں۔ چیلنج بیت المقدس اور فلسطین کو اسرائیل کی طرف سے فلسطین پر مکمل قبضہ کرنے کے حوالے سے درپیش ہے، اسرائیل کا منصوبہ ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کردے، وہ مغربی کنارے کے 30 فی صد سے زائد علاقے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں، نہ صرف یہ بلکہ وہ غزہ کی پٹی کا گھیراؤ کرنے کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں اور فلسطینی قوم کے ہزاروں بیٹوں وبیٹیوں کو جیلوں میں قید رکھنا چاہتے ہیں۔

میں آخر میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ بیت المقدس اور فلسطین کو جن حقیقی چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے آپ اس کے لیے فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے ہوجائیں، اس پورے خطے میں امن و امان کو جو خطرات درپیش ہیں آپ ان سے نمٹنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں، ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ فلسطینی قوم اپنے حق آزادی و خود مختاری کی خاطر اپنی بندوق لے کر ڈ ٹی رہے گی، ہم القدس کے لیے لڑتے رہیں گے، خواہ ہمیں اس کے لیے کتنی ہی جانوں کا نذرانہ کیوں نہ پیش کرنا پڑے، ہم القدس واپس لیں گے اور اپنی مسجد اقصیٰ کی محرابوں میں نمازیں ادا کریں گے، ان شاء اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔

حماس کی طرف سے جو مزاحمت سامنے آرہی ہے وہ تاریخ میں کبھی نہیں دیکھنے کو ملی، آج پچاس سال بعد مکمل اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ حماس کی طرف سے اعلان ہے کہ وہ تمام حربے آزمائیں گے کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے اوپر قبضہ نہ ہونے دیں۔

فلسطینی اس مقصد کے لیے اپنی جانیں دینے سے بھی دریغ نہیں کررہے، کشمیر ہو یا فلسطین ظالم اور اس کا ظلم ساری دنیا کے سامنے ہے، نشانہ اسلام اور مظلوم مسلمان ہیں، جن کا قتل عام ہورہا ہے، کوئی گھر کوئی مسجد محفوظ نہیں، یہاں تک کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے قبلہ اول پر ظالم اسرائیلی فوجی چڑھ دوڑے اور نماز پڑھتے مسلمانوں پر حملہ آور ہوئے، جس کے لیے ستائیس رمضان المبارک کی رات کو چنا گیا۔

ایک طرف ظلم کرنے والا بھارت اور دوسری طرف ظالم اسرائیل، کشمیری ہوں یا فلسطینی وہ بے حسی کا شکار دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں، وہ مسلمانوں سے مدد مانگ رہے ہیں۔ اسلام تو ہر مظلوم کی مدد پر زور دیتا ہے اور یہاں تو مظلوم ہمارے مسلمان بھائی بہن ہیں۔

مسلمان بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے، ہم، ہمارے حکمران اپنی دینی ذمے داری پوری کرنے سے قاصر نظر آرہے ہیں، مسلمانوں کے پاس دولت، اسلحہ، فوج سب کچھ ہے، لیکن جوش ایمانی نہیں ہے، جس کی وجہ سے مسلمان ممالک بزدلی کا شکار ہیں، اگر جنگ امریکا کی ہو تو پھر مسلمان حکمرانوں کی پھرتیاں دیکھیں، امریکا کے حکم پر افغانستان، عراق، لیبیا، شام اور دنیا کے ہر کونے میں مسلمانوں کا خون کبھی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر، تو کبھی مہلک ہتھیاروں کے بہانے بہایا گیا، کشمیر ہو یا فلسطین، مسلمانوں کے تنازعات کو اقوام متحدہ کی قراردادوں تلے دبا دیا جاتا ہے، مگر حل کرنے میں کسی کو بھی کوئی دلچسپی نہیں۔

اب بھی او آئی سی نے صرف مذمتی قرارداد منظور کی ہے۔ اور امریکا نے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کا اعلامیہ بھی رکوا دیا ہے، فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ او آئی سی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں، کانفرنسوں اور اعلامیوں سے حل نہیں ہوگا، اور نہ ہی مذمت کرنے سے۔۔۔ بلکہ یہ مسئلے اسرائیل اور بھارت کی مرمت ہی سے حل ہوں گے، وقت آ گیا ہے کہ تمام دنیا کے مسلمان ان غاصبوں کو خبردار کر دیں کہ جب تک روئے زمین پر کوئی ایک مسلمان بھی ہے وہ اس ظلم کو کبھی برداشت نہیں کرے گا، ہر مسلمان کو اس وقت یہ محسوس ہونا چاہیے جیسے اس کی گود میں اس کا اکلوتا بچہ حلال کرکے ڈال دیا گیا ہے، جب تک یہ کیفیت طاری نہیں ہوگی نہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا نہ ہی فلسطین کا مسئلہ۔

اس وقت پوری دنیا کی رائے عامہ فلسطین کے ساتھ ہے، مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر میں کوئی فرق نہیں، ہمیں فلسطین کے ساتھ ساتھ کشمیر کے لیے بھی اس وقت بھرپور آواز اْٹھانی چاہیے، اس وقت کشمیر کے لیے بھی دنیا کی رائے عامہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جہاں مؤثر انداز سے مسئلہ فلسطین کے لیے دنیا کے وزرائے خارجہ سے رابطوں میں ہیں، وہ فلسطین کے ساتھ ساتھ کشمیر کے مسئلہ کو بھی لنک کریں۔

پاکستان کے عوام وزیراعظم اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم فلسطین اسماعیل ہنیہ نے حکومت پاکستان کو جو خط بھیجا ہے اور جس کی کاپی جماعت اسلامی کی قیادت کو بھی بھیجی گئی ہے، اس میں اپیل کی گئی ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاکستان اس وقت امت مسلمہ کی قیادت کرنے کی پوزیشن میں ہے، لہٰذا ترکی اور پاکستان، ایران اور ملائیشیا مل کر فلسطین اور کشمیر میں جاری اس خونیں کھیل کو بند کر سکتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا کو باور کروایا جائے کہ جب تک فلسطینیوں اور کشمیریوں کو آزادی نہ مل جائے تب تک دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اسرائیل اور انتہا پسندوں کے دباؤ کے باعث ایرانی ایٹمی معاہدہ میں واپس نہیں آرہا:یورپی قانون ساز

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:یوروپی پارلیمنٹ میں آئرش قانون ساز مک والیس نے ایک ویڈیو

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

?️ 11 فروری 2026ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ایران کے

چین کا غزہ کی صورتحال کے بارے میں اظہارخیال

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2326 پوائنٹس گر گیا

?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100

امریکی حکومت کو شٹ ڈان کے دہانے پر

?️ 17 فروری 2026امریکی حکومت کو شٹ ڈان کا خطرہ امیگریشن افسران کی نگرانی سے

بائیڈن نے زیلنسکی کو یوکرین کی مدد کے بارے میں یقین دلایا

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:    میڈیا ذرائع نے بدھ کی رات تہران کے وقت

غزہ میں انگوٹھوں کی سرجری بے ہوشی کے بغیر 

?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ غزہ

اسرائیلی وزراء کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: جرمنی

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کی کابینہ کے انتہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے