🗓️
سچ خبریں:2022 کی صورتحال اور صیہونی حکومت کی فاشسٹ کابینہ نے جو انتہا پسندانہ اور نسل پرستانہ پالیسیاں اختیار کی ہیں ان کے پیش نظر توقع کی جاتی ہے کہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی میں فلسطینیوں اور قابضین کے درمیان تنازعات کا میدان پہلے سے زیادہ گرم ہوگا۔
سال 2022 اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے جب کہ فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان تنازعات کے میدان میں بہت سے معاملات ابھی تک واضح نہیں ہوسکے ہیں، قابض حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی کوششیں اور فلسطینیوں کی نقل مکانی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی بستیوں کی توسیع بھی ان معاملات میں شامل ہیں جو 2023 تک ملتوی کر دیے جائیں گے۔
2022 میں مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی انتہا پسندانہ اور جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے یہ مقدس مقام مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان تنازعات کا مرکز بنا، 2022 میں مسجد اقصیٰ پر حملہ آوروں کی جارحیت، جسے قدس کے امور کے ماہر زیاد ابحیص نے 1967 کے بعد کی سب سے زیادہ پرتشدد جارحیت قرار دیا ہے، اس کا خلاصہ 3 اہم جہات میں کیا جا سکتا ہے:
– آباد کاروں کے وسیع حملے اور فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے نکالنے کے لیے فوجی جارحیت میں اضافہ۔
– اشتعال انگیز رویے کا مظاہرہ کرنا اور تلمودی تقاریب کا انعقاد نیز مسجد اقصیٰ کی شناخت کو مسخ کرنا اور اسے یہودیوں کے مذہبی مرکز کے طور پر متعارف کرانا۔
– مسجد اقصیٰ پر اردن کی سرپرستی کے کردار کو کم کرنا۔
2023 میں مسجد اقصیٰ کی ممکنہ صورتحال کے سلسلہ میں زیاد ابحیص کا خیال ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی انتہا پسند گروہوں کی جارحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ مزاحمتی قوتوں کی کاروائیوں میں توسیع نیز غزہ کی پٹی، جو بیت المقدس کی جنگ میں پیش پیش تھی، اسی طرح مغربی کنارے میں مزاحمت میں اضافے سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ 2023 میں مسجد اقصیٰ کی صورتحال کئی سمتوں میں ہو گی:
وسیع پیمانے پر جارحیت
توقع ہے کہ ہم مسجد الاقصی پر صہیونی حملوں کی شدت کا مشاہدہ کریں گے، بالخصوص یہودیوں کے مختلف مواقع کے پر جن میں اگلے ماہ (مارچ) رمضان کے تیسرے ہفتے میں ایسٹر کی تقریب بھی شامل ہے۔
جھنڈوں کی جنگ
مئی میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرچم جنگ میں شدت آنے کی توقع ہے۔
ایتمار بن گوئر کے فاشسٹ اقدامات
شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2023 میں ہم مسجد اقصیٰ کے خلاف قابض حکومت کی پولیس کی جارحیت میں توسیع کا مشاہدہ کریں گے جس سے موجودہ صورتحال تبدیل ہو جائے گے خاص طور پر مسجد اقصیٰ میں داخلے کے قوانین بنانے میں بنیادی کردار ادا کرنے والے اور مسجد اقصیٰ پر حملے میں صہیونی انتہا پسند گروہوں کے رہنماؤں اور فعال ارکان میں سے ایک نئی صہیونی کابینہ کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئر ہیں جو2022 میں مسجد اقصیٰ کے خلاف قابضین کی کئی جارحیتوں میں ملوث تھے نیز لاہوا نامی انتہا پسند صہیونی گروپ کے بانیوں میں سے ایک ہیں، جس کے ارکان مسجد الاقصیٰ پر حملے کے ذمہ دار ہیں، لاہوا کا مطلب عبرانی میں شعلہ ہے، ممکن ہے بن گوئر اپنی فسطائی پالیسیوں کے پیش نظر مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونیوں کی جارحیت کے لیے ضروری سہولتیں فراہم کرے،ایک ایسا مسئلہ جو مسجد اقصیٰ پر اردن کی سرپرستی کو چیلنج کرتا ہے۔
مسجد اقصیٰ؛ تنازعات کا مرکز
صہیونیوں کے درمیان اختلافات کی شدت اور اندرونی تفریق کا گہرا ہونا وہ قیمت ہے جو اس حکومت کو مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کے لیے ادا کرنا پڑ رہی ہے،اگرچہ اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں اس مقدس مقام کو یہودی بنائے جانے کے حق میں ہیں، تاہم صہیونی معاشرے میں اس سلسلہ میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں، جہاں بہت سی اعتدال پسند جماعتیں اس طرز عمل کو مسترد کرتی ہیں وہیں خاص طور پر مئی 2022 میں فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں شدت آنے کے بعد جو تل ابیب تک بھی پہنچ گئی،مقبوضہ قدس میں اپلائیڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جاد اسحاق نے اس حوالے سے کہا کہ سب سے اہم چیز جس پر ہمیں توجہ دینی چاہیے وہ یہ ہے کہ 2022 میں اسرائیل نے عظیم القدس نامی منصوبے کو انجام دینے کے لیے عمارتوں کی تعمیر شروع کی ، جس کا مقصد اس شہر کی آبادیاتی اور جغرافیائی صورتحال کو یہودیوں کے حق میں تبدیل کرنا ہے،صیہونی حکومت مقبوضہ بیت المقدس میں 4 نئی بستیاں قائم کرنا چاہتی ہے جس سے اس شہر میں فلسطینیوں کی تعداد 37 سے کم ہو کر 21 فیصد ہو جائے گی،اس کے علاوہ 2022 میں کئی آباد کاری کے منصوبوں کی منظوری دیکھنے کو ملی جن میں قدس میں 4900 رہائشی یونٹوں کا اضافہ اور اس شہر کے شمالی حصے میں مزید 9000 یونٹس کی تعمیر کی منظوری شامل ہے۔
آریگ انسٹی ٹیوٹ کی معلومات کے مطابق 2022 میں مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آباد کاروں کی طرف سے تباہی کے 138 اور فلسطینیوں کی زمینوں اور املاک پر حملوں کے 273 واقعات دیکھنے کو ملے، قابض حکومت نے لینڈ رجسٹریشن اینڈ سیٹلمنٹ منصوبے کے ذریعے فلسطینی املاک کے ایک بڑے حصے پر بھی اپنا تسلط قائم کر لیا ہے، ڈاکٹر اسحاق نے مزید کہا کہ نئی اسرائیلی کابینہ مقبوضہ بیت المقدس میں آباد کاری کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور مکمل کرنے کی کوشش کرے گی،فلسطینیوں کی بے دخلی اور بیت المقدس کو یہودیانے کے حوالے سے ہمیں یہ بھی کہنا چاہیے کہ اگر یہ معاملہ اسرائیل پر چھوڑ دیا گیا تو فلسطینی بیت المقدس میں اجنبی ہو جائیں گے، بیت المقدس کے علاقے سلوان کے 6 محلوں میں رہنے والے تقریباً 7500 فلسطینیوں کو جبری نقل مکانی کا خطرہ لاحق ہے تاکہ صہیونی ناجائز تعمیرات کے بہانے ان فلسطینیوں کے مکانات مسمار کر کے ان کو ان کے گھروں سے بے دخل کریں۔
باب العامود کا انجام
توقع ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی باب العامود جو قدس کے پرانے شہر کے دروازوں میں سے ایک ہے، پچھلے دو سالوں کی طرح غاصبوں کے حملوں سے بے نقاب ہو جائے گا۔ جہاں صہیونی فلسطینیوں کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کریں گے۔
فلسطینی تعلیمی شعبہ
2022 میں بیت المقدس میں دو اسکولوں کے مستقل لائسنس منسوخ کرکے انہیں عارضی اسکولوں میں تبدیل کرنے کے بعد اس بہانے کہ فلسطینی نصاب میں اسرائیل مخالف مواد اور اس حکومت نیز اس کی فوج کے خلاف اشتعال انگیزی شامل ہے، لہذا متوقع ہے کہ 2023 میں تعلیم کے شعبے اور فلسطینی اسکولوں کو مزید دباؤ اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ اس وقت فلسطینی محکمہ تعلیم سے منسلک 146 اسکولوں میں 45500 طلبا اور طالبات زیر تعلیم ہیں۔
مشہور خبریں۔
کیا شام کا ہر شہری الجولانی سے راضی ہے؟
🗓️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے علاقے ادلب، جو طویل عرصے سے دہشتگرد تنظیم ہیئت
دسمبر
شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کے خصوصی مندوبین کو خط
🗓️ 5 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی کی رہنما اور شیریں مزاری نے خط
مئی
مانی اس لئے اچھے لگے کہ وہ دوسروں سے مختلف کام کرتے ہیں: اداکارہ حرا
🗓️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اداکارہ حرا نے بتایا کہ انہیں مانی اسی وجہ سے
مارچ
اس صدی کے اگلے 10 سال اہم ہوں گے: بائیڈن
🗓️ 28 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو کہا کہ سب
مئی
9 مئی واقعات کو جواز بناکر کسی جماعت کو دیوار سے لگانا جائز نہیں: سینیٹر مشتاق
🗓️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد نے
دسمبر
5 سالہ فلسطینی بچیک کی لعنت، اسرائیلی فوج کے لیے نئی مصیبت
🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ روز میکسیکو
جنوری
بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب
🗓️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی
دسمبر
فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 عرب فنکاروں کا گانا ریلیز
🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے 25 فنکاروں نے ایک
نومبر