ایران کے ساتھ جنگ کے اثرات: عالمی فضائی صنعت میں اخراجات کا بحران

جہاز

?️

سچ خبریں: ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے اخبار ساوتھ چاینا مورنگ پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عالمی فضائی صنعت شدید مالی دباؤ کا شکار ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایئرلائنز کو کرائے بڑھانے، اخراجات کم کرنے اور اپنے توسیعی منصوبوں پر نظرِ ثانی پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے نتیجے میں تیل اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس نے کورونا وبا کے بعد بحالی کی طرف بڑھتی ہوئی فضائی صنعت کو دوبارہ سنگین چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔ فضائی راستوں میں رکاوٹیں اور توانائی کی بڑھتی قیمتیں اس وقت سامنے آئی ہیں جب ایئرلائنز پہلے ہی نئے طیاروں کی کمی کا سامنا کر رہی ہیں۔

بوئنگ اور ایئربس کی تاخیر

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ اور ایئربس کی جانب سے نئے طیاروں کی ترسیل میں تاخیر کے باعث ایئرلائنز پرانے اور کم مؤثر طیارے زیادہ عرصے تک استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جس سے ایندھن اور مرمت کے اخراجات مزید بڑھ گئے ہیں۔

عالمی صنعت پر دباؤ

عالمی فضائی صنعت کے رہنما اس وقت برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں شریک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنگ نے ایندھن کی قیمتوں، فضائی حدود میں رکاوٹوں اور منافع کے امکانات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

یہ تنظیم 370 سے زائد ایئرلائنز کی نمائندگی کرتی ہے جو دنیا کی تقریباً 85 فیصد فضائی ٹریفک کو کنٹرول کرتی ہیں۔ اجلاس سے قبل اندازہ لگایا گیا تھا کہ صنعت اس سال 41 ارب ڈالر کا خالص منافع حاصل کرے گی، تاہم اب ماہرین کے مطابق یہ پیشگوئی کم ہو سکتی ہے۔

مہنگائی اور ایندھن سب سے بڑا خطرہ

ڈیلوئٹ کی ایک تحقیق کے مطابق، جس میں 21 ایئرلائن سی ای اوز شامل تھے، ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مہنگائی اب صنعت کے لیے سب سے بڑے خطرات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ عوامل ایک ممکنہ ریکارڈ سال کو محض منافع برقرار رکھنے کی جدوجہد میں تبدیل کر رہے ہیں۔

ایئرلائنز کی حکمت عملی

برازیل کی ایئرلائن کے سی ای او جان راجرسن نے کہا کہ کمپنی بڑھتے ہوئے جیٹ فیول اخراجات کے باعث پروازوں میں کمی پر غور کر رہی ہے تاکہ طلب اور رسد میں توازن قائم رکھا جا سکے۔

اسی طرح ایئر نیوزیلینڈ کے سربراہ نکِل راویشانکار نے خبردار کیا کہ ایئرلائنز محدود حد تک ہی ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھا سکتی ہیں، کیونکہ زیادہ قیمتیں طلب میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔

مسافروں کی طلب اور مستقبل

رپورٹ کے مطابق کچھ مارکیٹوں میں، خاص طور پر کاروباری اور پریمیم مسافروں میں، سفر کی طلب اب بھی مضبوط ہے ایئر کناڈا کے ایک عہدیدار کے مطابق مہنگے ٹکٹ خریدنے کی صلاحیت رکھنے والے مسافروں کی طلب مستحکم رہی ہے۔

اس کے باوجود صنعت میں توسیع کے منصوبے جاری ہیں۔ سشنگاپور ایئرلائن کم از کم 50 بڑے طیارے خریدنے پر بات کر رہی ہے جبکہ قنتاس بھی بوئنگ یا ایئربس سے تقریباً 20 طیارے خریدنے پر غور کر رہی ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ صنعت طویل مدتی ترقی کے بارے میں اب بھی پرامید ہے۔

مشہور خبریں۔

پیٹرول بحران: قانون ‏بڑے لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے نہیں ہے

?️ 15 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ چیف جسٹس قاسم خان نے پیٹرول کی

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے قانون میں ترامیم کیلئے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے

لوئر دیر: دہشت گردوں کےخلاف آپریشن میں 7 ایف سی اہلکار شہید، 13 زخمی

?️ 12 ستمبر 2025لوئر دیر: (سچ خبریں) لوئر دیر کے علاقے میدان، سر بانڈہ میں

شہید رہبر انقلاب کی تشییع جنازہ کرنے والے انتقام کے نعرے لگا رہے ہیں:صیہونی ٹی وی چینل

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:صیہونی ٹی وی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ ایران

مقبوضہ فلسطین کے شہر یوکنیم الیت کے پاور گرڈ میں خلل

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شہر یوکنیم الیت کی میونسپلٹی نے ایک

شاہ محمود قریشی نے ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کی

?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں ایران کے

سائنو ویک کی 20 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ گئیں

?️ 23 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چین سے سائنو ویک کی مزید 20لاکھ خوراکیں پاکستان

پیوٹن قصائی ہے: بائیڈن

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے