عمران خان کی ذاتی معالج سے علاج معالجہ کی درخواست مسترد

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرے سے قبل سخت حفاظتی اقدامات

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ذاتی معالجین سے علاج معالجہ کی درخواست مسترد کر دی۔

عمران خان کی ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کا ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر خرم اور ڈاکٹر ثمینہ سے طبی معائنہ کروایا جائے۔

دلائل میں کہا گیا کہ ذاتی معالجین سے طبی معائنہ آئینی، قانونی اور اخلاقی حق ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی ذاتی معالج دستیاب تھے، راولپنڈی جیل رول 795 کے تحت انتظامیہ کسی بھی قسم کے میڈیکل چیک اپ سے متعلق فیملی کو آگاہ کرنے کی پابند ہے۔

سماعت کے بعد وکیل صفائی فیصل ملک نے کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور قومی ہیرو ہیں یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ فیصل ملک کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے میڈیکل رپورٹ جمع نہیں کروائی بلکہ عدالت کو بتایا کہ عمران خان کا علاج جاری ہے۔

بعد ازاں راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد شاہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے عمران خان کی ذاتی معالجین سے علاج معالجہ کی درخواست مسترد کر دی، عدالت کے مطابق جیل رولز کے تحت ملزم عمران خان کا پراپر علاج معالجہ جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے 8 رکنی وزرا کی کمیٹی تشکیل

?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزیردفاع کی زیر قیادت 8 رکنی

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں نسل کشی جاری 

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: یورو-میڈ انسانی حقوق واچ (ای ایم ایچ آر) نے ایک

امریکی پابندیوں کی پالیسی کی وجہ سے ڈالر پر اعتماد میں کمی

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی اقتصادی پابندیوں کے نئے دور پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکہ

کیا غزہ میں جنگ کا دائرہ کاروسیع ہوگا ؟

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے کہا کہ صیہونی حکومت

گوگل کی جانب سے سرچ انجن کے ہوم پیج پر اے آئی بٹن شامل کرنے کا امکان

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے سرچ انجن کے

صیہونی ربی کا گریٹراسرائیل کا خواب

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی ربی ایلیزر میلامڈ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت

طوفان ’تیج‘ سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

?️ 22 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ تین روز کے دوران سازگار ماحول کی وجہ

شبلی فراز کا صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر حربہ استعمال کرنے  کا اعلان

?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ایک اہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے