یوکرین جنگ کے غیر متوقع منظرناموں کے بارے میں پینٹاگون سے لیک ہونے والی دستاویزات

یوکرین

🗓️

سچ خبریں:امریکی میگزین نے پینٹاگون سے لیک ہونے والی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ چار غیر متوقع منظرناموں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے جو یوکرین میں جنگ کو متأثر کر سکتے ہیں۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں امریکی فوجی دستاویزات کے لیک ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے یوکرین کی جنگ کے حوالے سے چار غیر متوقع منظرناموں پر غور کیا ہے جن میں دونوں ممالک کے صدور کی اچانک موت بھی شامل ہے!

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) نے فروری میں یہ دستاویزات جمع کیں،یہ معلومات دیگر خفیہ دستاویزات کے مجموعے کے ساتھ، جو بنیادی طور پر یوکرین کی جنگ میں امریکی مداخلت سے متعلق ہیں، حال ہی میں آن لائن شائع کی گئی ہیں۔

ڈی آئی اے نے جن چار ممکنہ منظرناموں کو جنگ کا نتیجہ قرار دیا وہ یہ ہیں:
1۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی موت۔
2۔ روس کے صدر ولادیمیر یپوٹن کی موت۔
3۔ روسی مسلح افواج کے کمانڈر کی برطرفی۔
4۔ یوکرین کا کریملن پر حملہ ۔
امریکی دفاعی ادارے کا خیال ہے کہ کریملن پر یوکرین کا حملہ روس میں مکمل فوجی متحرک ہونے یا پیوٹن کی جانب سے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا باعث بن سکتا ہے۔اس کے علاوہ، امریکی فوجی منصوبہ سازوں کا خیال ہے کہ کیف اس طرح کی جرات مندانہ کارروائی سے پیوٹن کو جنگ کے حل کے لیے مذاکرات پر مجبور کر سکتا ہے

! نیویارک ٹائمز نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ پینٹاگون کس منظر نامے کو زیادہ حقیقت پسندانہ یا زیادہ ممکن سمجھتا ہے اور نہ ہی اس نے پیوٹن یا زیلنسکی کی موت کے نتائج کو واضح کیا۔

درایں اثنا روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ان معلومات کے افشاء ہونے کے بارے میں کہا کہ چونکہ امریکہ یوکرین کی جنگ کا ایک فریق ہے اور اس نے بنیادی طور پر ماسکو کے خلاف مشترکہ جنگ شروع کر رکھی ہے، اس لیے اس کا اس طرح کی چالوں سے اپنے دشمن یعنی روس کو دھوکہ دینے کا امکان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران، ایک درجن خفیہ امریکی فوجی دستاویزات کے منظر عام پر آنے نے میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے،امریکی حکومت نے باضابطہ طور پر ان دستاویزات کی صداقت کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم پینٹاگون نے لیک ہونے کا ذریعہ تلاش کرنے کے لیے اپنی تلاش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال یوکرین کے نائب وزیر دفاع وولوڈیمیر ہیوریلوف نے بلیک سوان تھیوری جس کا مطلب ایک غیر متوقع واقعہ ہے جو سابقہ حسابات میں خلل ڈالتا ہے، کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روس کو اس طرح کے واقعے کا سامنا ہو سکتا ہے اور یہ واقعہ بالآخر یوکرین کی کامیابی کا باعث بنے گا،انہوں نے اس غیر متوقع واقعہ کی اپنی پیشین گوئی کے بارے میں یہ بھی دعویٰ کیا، مثال کے طور پر پیوٹن کسی وجہ سے سیاسی یا جسمانی طور پر غائب ہو جائیں یا یہ ان کے قریبی حلقے سے کسی کے ساتھ ہوجائے، جبکہ ایسا ہو گا۔

مشہور خبریں۔

پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لئے اہم اعلان

🗓️ 11 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لئے

کراچی میں تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد گرفتار

🗓️ 28 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تحریک طالبان کے 2

افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ اغوا کا کیس نہیں ہے: شیخ رشید

🗓️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

کیا غزہ میں عنقریب جنگ بندی ہوگی؟وائٹ ہاؤس کا کیا کہنا ہے؟

🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے اسرائیل اور

وزیر دفاع نے الیکشن میں ہار کی وجہ بتا دی

🗓️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے

مسلئہ فلسطین کا راہ حل کیا ہے؟

🗓️ 23 اگست 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اس بات پر

شام کے صدارتی انتخابات میں بشار الاسد کی بھاری ووٹوں سے جیت،مغربی ممالک سیخ پا

🗓️ 28 مئی 2021سچ خبریں:بشار الاسد نے 95.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ شامی صدارتی انتخابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے