?️
سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ نگار نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ اگر صیہونیوں نے اپناغاصبانہ قبضہ جاری رکھا، غنڈہ گردی کی پالیسیوں پر اصرار کرتے رہے اور غزہ کا محاصرہ جاری رکھا تو صیہونی حکومت کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اور انٹر ریجنل برقی اخبار رائے الیووم کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے صیہونی حکومت اور خطے میں اس کی پالیسیوں کے بارے میں ایک مضمون لکھا ہے،رپورٹ کے مطابق عطوان نے صیہونی حکومت کے بارے میں اپنے مضمون میں لکھا ہےکہ صیہونیوں نے حال ہی میں ایک نئی پالیسی اختیار کی ہے اور وہ ہے چین سے قریب ہونے کی کوشش کرنا۔
انھوں نے لکھا ہے کہ درحقیقت اس پالیسی سے تل ابیب کسی نہ کسی طرح امریکہ اور مغرب کو پیغام دینا چاہتا ہےجبکہ دوسری جانب سفارتی میدان میں یہ ظاہر کرتا ہے کہ صیہونی حکومت مزاحمت کی بڑھتی ہوئی طاقت پر گہری تشویش میں مبتلا ہے،عالمی شہرت یافتہ تجزیہ نگار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس وقت صہیونیوں کی صفوں میں مزاحمت کی طاقت کے بارے میں ایک بے مثال خوف اور تشویش ہے،اس مسئلے سے کسی طور انکار نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ خطے میں مزاحمت کا محور اپنی میزائل طاقت سے فوجی میدان میں طاقت کے توازن کو مکمل طور پر تبدیل کرنے میں کامیاب رہا ہے،یہی وجہ ہے کہ صیہونیوں نے چین کی طرف بھاگنے کا انتخاب کیا تاکہ وہ خطرات کا مقابلہ کر سکیں،عطوان نے کہا کہ یہ بھی واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں امریکہ اور مغرب نے صیہونیوں کو بہت سی خدمات فراہم کی ہیں، صیہونی حکومت کی حمایت میں ٹرمپ کے اقدامات گزشتہ 73 سالوں میں بے مثال ہیں جبکہ اس سے پہلےکسی بھی امریکی صدر نے تل ابیب کو ایسی خدمات فراہم نہیں کیں۔
مشہور خبریں۔
250,000 فلسطینیوں کی موجودگی کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں شب قدر کا احیاء
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے
اپریل
اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنے والے پچھتائیں گے: الحوثی
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: یمنی رہنما عبدالمالک الحوثی نے جمعہ کی شام کہا کہ
اپریل
فیض حمید کے خلاف کیسز سے متعلق حامد میر کا بیان
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف
اگست
اربیل میں صہیونی کانفرنس کے انعقاد پر عراقی پارلیمنٹ کاسخت ردعمل
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی کردستان کے دار الحکومت اربیل میں صہیونی حکومت کے ساتھ
ستمبر
جولانی کا شام میں مسلح گروپوں کو ختم کرنے کا منصوبہ
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریر الشام کا رہنما ابو محمد الجولانی نے شام کی صورتحال
دسمبر
غزہ کے لیے بھیجی جانے والی طبی امداد کتنی ہے؟ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی زبانی
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے
فروری
انتہاپسند دائیں بازو کی بڑھتی دہشت گردی پر برطانیہ کو تشویش
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایک برطانوی پارلیمانی کمیٹی نے اس ملک میں انتہائی دائیں بازو
جولائی
بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔ شرجیل میمن
?️ 29 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا
مئی