?️
سچ خبریں:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر کا راستہ ختم کرنے کی امریکی کوششوں کے باوجود امریکی مجرمانہ اقدام نے ایک ایسا مکتب پیدا کیا جس نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
امریکی مجرم کے ہاتھوں جنرلز قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی دوسری برسی کےموقع پر العہد ویب سائٹ نے ان دونوں شہداء کی روایات ، ان کے طریقے اور آداب کو رپورٹس کی شکل میں شائع کیا ہے۔
ان رپورٹوں میں سے ایک میں العہد نیوز ویب سائٹ نے جنرل سلیمانی کی شہادت اور ان کے مکتب کا ذکر کرتے ہوئےلکھا ہےکہ امریکہ نے ایک مجرمانہ کاروائی کے تحت بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب ڈرون کے ذریعے سپاہ قدس کے کمانڈر اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ کو شہید کردیا۔
تاہم ان شہادتوں کے نتائج ابھی انھیں شہید کرنے والے امریکیوں اور صہیونیوں کو بھگتنا پڑ رہے ہیں وہ بھی اس لیے نہیں کہ انھوں نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے کیونکہ وہ تو اس طرح کے جرائم کے عادی ہیں اور بین الاقوامی، انسانی اور جنگی قوانین کی خلاف ورزی کر نا ان کا معمول ہے بلکہ اس لیے کہ ان شہادتوں سے جنرل سلیمانی اور ان کے مکتب مزاحمت کا راستہ اب بھی ثابت قدم ہےاوراس کی بنیادیں اور بھی مضبوط ہوگئی ہیں اور مزید پھیل رہی ہیں۔
العہد نے مزید لکھا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نےاپنی زندگی کے طویل عرصے میں جو جنگ اور جدوجہد سے بھری ہوئی تھی، مزاحمت کے محور کی کو سنبھالتے ہوئےعظیم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، اس کے علاوہ کچھ دوسرے اہداف یہ ہیں کہ جنرل قاسم سلیمانی قاتلوں کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے اور ان کے لیے ڈراؤنا خواب تھے لہذا وہ انھیں قتل کرکے ان خوابو ں سےچھٹکارا حاصل کرنا چاہتے تھے۔
لیکن قتل کے بعد انہیں احساس ہوا کہ یہ اہداف دوگنا ہو گئے ہیں اور اس کے نتیجے میں پہلے سے زیادہ تکلیف دہ، زیادہ موثر اور زیادہ خطرناک ہوچکے ہیں ، انھیں سمجھ میں آرہا ہے کہ قاسم سلیمانی کے پاس ایسی کون سی صلاحیتیں تھیں جنہوں نے آج اس تسلسل اور توسیع کی بنیاد رکھی ہے؟


مشہور خبریں۔
آرمی چیف سرکاری دورہ پر ترکی پہنچ گئے
?️ 24 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جون
ہم مسلمان ہیں؛شامی نژاد شہری کا سویڈن حکومت کے چہرے پر زور دار طمانچہ
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: شامی نژاد جس نے سویڈن کی طرف سے دیے گئے
جولائی
دنیا کے دیگر ممالک امریکہ کے اس کے حق پر ہونے کے موقف سے متفق نہیں:کسنجر
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سابق وزیر خارجہ اور تجربہ کار امریکی سیاست دان ہنری کسنجر
مئی
پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں انتظامی، قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز
ستمبر
مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست، دلائل پیش کرنے کیلئے وکیل کو کل تک کی مہلت
?️ 28 فروری 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت
فروری
شام کے فضائی دفاع نے 7 صیہونی میزائلوں کو ناکارہ بنایا
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: شام میں روسی وزارت دفاع کے حمیمیم مصالحتی مرکز کے
دسمبر
حزب اللہ کی صیہونیوں پر کاری ضرب
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب الله نے ایک بیان میں صیہونی فوجی اڈوں پر
اکتوبر
بین الاقوامی قوانین نے روس کو آزمانے کے لیے مغرب کے ہاتھ پاؤں باندھے
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ اینالینا بربوک نے یوکرین میں روس کی فوجی
جنوری