🗓️
سچ خبریں: دنیا کی اقوام کے اتحاد ، امریکہ میں طلباء انتفاضہ اور فلسطین کی مظلوم قوم اور غزہ کے عوام کے حق پر ہونے کی وجہ سے جلد ہی پوری دنیا میں ہر نسل ، مذہب اور قومیت میں صیہونیت مخالف آواز اٹھے گی۔
آج کی دنیا میں میڈیا کے تمام تر تسلط اور سرمایہ دارانہ نظام نیز بڑی طاقتوں کے انتہائی جدید آلات اور منصوبہ بند طریقے سے حقائق کو الٹا کر کے دکھانے والے خبری اداروں کے باوجود انسانی ضمیر بیدار ہو چکا ہے
یہ بھی پڑھیں: مشہور اسرائیلی مورخ کے نقطہ نظر سے صیہونیت کے خاتمے کی 5 نشانیاں
دنیا بھر کے ممالک میں انسانی ضمیر آخر کا جا گیا،امریکہ جیسے ملک میں جو اسرائیل کا اسٹریٹیجک اتحادی ہے اور میڈیا جس امریکہ میں اس معاملے کی جہت کو الٹا کر دینے میں فیصلہ کن کردار رہا ہے ،وہاں انسانی ضمیر کا بیدار ہونا بہت اہم ہے۔
اپنی پوری تاریخ میں، امریکہ میں اکیڈمی ایک ایسی تنظیم رہی ہے جو علم کے میدان میں تحقیق پیدا کرتی ہے اور تعلیم کو کرتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک ایسی تنظیم بھی رہی ہے جو انصاف اور آزادی کا دفاع کرتی ہے، امریکہ میں یونیورسٹی ایک سماجی ادارہ ہے جس نے دنیا کی سماجی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
اقوام عالم کے اتحاد، امریکہ میں طلباء انتفاضہ اور فلسطین کی مظلوم قوم اور غزہ کے عوام کے حق پر ہونے کی وجہ سے جلد ہی پوری دنیا میں ہر نسل ، مذہب اور قومیت میں صیہونیت مخالف آواز اٹھے گی۔
صیہونی حکومت کے جرائم اور نسل کشی کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں جو تحریک اور ہنگامہ برپا ہوا ہے اس سے قرآن میں موجود الہی آیات کی تصدیق ہوتی ہے۔
قرآن کریم نے کئی آیات میں اس مسئلہ کی طرف اشارہ کیا ہے، ارشاد ہوتاہے ” وَمَكْرَ السَّيِّئِ وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا بِأَهْلِهِ” (بڑی چالیں چالباز ہی کو اپنے گھیرے میں لے لیتی ہیں)سے مراد ظالم اور متکبر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے سازشیں کرتے ہیں، لیکن اس پر اللہ کی مرضی قائم ہے،وہ جو آگ بھڑکاتے اسی میں جل جاتے ہیں ،آج اسرائیل کے مغربی حامیوں کو اندر سے صیہونی مخالف مظاہروں کا سامنا ہے۔
اس وقت طلباء کے احتجاج کا دائرہ یورپ بھر کی 79 یونیورسٹیوں تک بڑھ گیا ہے، ہر یونیورسٹی کئی کالجوں پر مشتمل ہوتی ہے ، اس سے قبل کہا گیا تھا کہ 200 امریکی یونیورسٹیاں اور کالج ان بے مثال احتجاج میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی اور صیہونی حکمران دنیا کی باوقار یونیورسٹیوں میں ہونے والے احتجاج کو دبانے کے لیے غنڈوں کا سہارہ لینے کے اپنے اقدام کا جواز پیش نہیں کر سکتے۔
مزید پڑھیں: امریکی طلباء کا اتنا شدید احتجاج کیوں؟
احتجاج کرنے والے طلباء کے مطالبات – جو کچھ دنوں سے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں پھیل چکے ہیں – بہت معمولی ہیں جیسے غزہ میں نسل کشی کو روکنا اور صیہونی حکومت کی مدد بند کرنا، بعض یونیورسٹیاں بھی صیہونی حکومت کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون بند کرنا چاہتی ہیں۔ لیکن امریکہ، فرانس، جرمنی، انگلستان، اٹلی وغیرہ جیسے ممالک کی سیکورٹی فورسز ان یونیورسٹیوں کے طلباء اور پروفیسروں کو یہود دشمنی کے الزام کے ساتھ دبا رہی ہیں، گرفتار کر رہی ہیں، معطل کر رہی ہیں اور یہاں تک کہ نکال رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت پاکستانی روپے میں کی جائے گی
🗓️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ افغانستان
ستمبر
یمن پر امریکی حملے کے دوران ٹرمپ کا متکبرانہ انداز
🗓️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر جاری وحشیانہ
مارچ
سعودی عرب سے آنے والے طیارے کی تل ابیب میں لینڈنگ
🗓️ 21 مئی 2022سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صیہونی حکومت کے
مئی
برکس، کمپاس کا رخ مغرب سے مشرق کی طرف موڑتا ہے: سعودی ماہر اقتصادیات
🗓️ 4 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے مالیاتی اور اقتصادی مشیر مجدبن احمد الصوائغ نے
جون
طالبان دوحہ اجلاس میں شرکت سے کیوں ہچکچا رہے ہیں؟
🗓️ 6 فروری 2024سچ خبریں:جیسے جیسے افغانستان کے لیے دوحہ اجلاس قریب آرہا ہے، اس
فروری
کورونا سے مزید 84 اموات، 4723 افراد میں وائرس کی تصدیق
🗓️ 3 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور
اپریل
امریکہ نے اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لیے تائیوان کا سہارا لیا ہے:چینی سفیر
🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں:ماسکو میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ سرد
اگست
بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی وجوہات
🗓️ 8 جون 2022سچ خبریں:ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ، یوکرین کا
جون