🗓️
سچ خبریں:بشار الاسد کے دورہ تہران سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ، مغرب اور صیہونی حکومت جیسے بیرونی عناصر کے وسیع دباؤ کے باوجود تہران اور دمشق کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔
شام کے صدر بشار الاسد نے اسلامی جمہوریہ ایران کا غیر متوقع اور غیر اعلانیہ دورہ کیا، اس سفر کے دوران انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے شام کے صدر سے اہم گفتگو کی ،انہوں نے تہران میں شام کے صدر بشار الاسد اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں شامی عوام کی مزاحمت اور نظام اور بین الاقوامی جنگ میں فتح کو شام کے وقار میں اضافے کی بنیاد اور فخر قرار دیا، ایران کے صدر نے بھی بلند حوصلے اور عزم کے ساتھ کہا کہ شام کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو پہلے سے زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔
اس کے علاوہ بشار الاسد نے ایرانی قوم اور حکومت کے موقف اور حمایت کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ شہید سلیمانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا راستہ صحیح اور اصولی راستہ ہے، جیسا کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی اعتراف کیا ہےکہ بشار الاسد کے دورہ تہران سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اور شام کے درمیان اتحاد نہ صرف مضبوط ہے بلکہ روز بروز گہرا ہو رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی پر حکومت کیسے ہوگی؟
🗓️ 2 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی قابضین کی فاقہ کشی کی پالیسی کے تحت تقریباً
فروری
امریکہ میں مسلسل شوٹنگ کا سلسلہ ، جنوبی کیرولینا میں 12 زخمی
🗓️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: کولمبیا، جنوبی کیرولینا کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ کے
اپریل
غزہ جنگ کے خاتمے کا کیا مطلب ہے؟ صیہونی وزیر کی زبانی
🗓️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے دعویٰ کیا
نومبر
سیاسی و معاشی بے یقینی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 86 پیسے مہنگا
🗓️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے
اپریل
کیا غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہے گا ؟
🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:Axios ویب سائٹ نے تین اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے
دسمبر
کل جماعتی حریت کانفرنس کی اقوام متحدہ سے تنازعہ کشمیر حل کرانے کے لئے مداخلت کی اپیل
🗓️ 24 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
ستمبر
نیوزی لینڈ کی فوج سے زیادہ ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی تھی
🗓️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا
ستمبر
روس اور اسرئیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ،وجہ؟
🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: روس نے ہولوکاسٹ کا ذکر کرتے ہوئے یوکرین کو جوہری
ستمبر