🗓️
سچ خبریں: صیہونی حکومت نے حال ہی میں اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے اور بیانیہ کی جنگ میں بالادستی حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ کا دفتر بند کر دیا ہے۔ ایک ایسا مقصد جو یقیناً ابھی تک حاصل نہیں ہو سکا۔
ان دنوں غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی رائے عامہ کے وسیع دباؤ کا سامنا کرنے والی صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ نے اس بار مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ میڈیا سروس کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ نیٹ ورک کو بند کیا
یاد رہے کہ جنگی کابینہ کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ کے مقامی دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ اتوار 16 مئی سے نافذ العمل ہوا اور اس طرح پولیٹیکو کے مطابق یہ میڈیا مقبوضہ علاقوں سے نشریات نہیں کر سکتا۔
عالمی رائے عامہ کو آگاہ کرنے والے ذرائع ابلاغ
آج صہیونیوں کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف امریکہ سے لے کر یورپ اور ایشیا تک طلباء کا وسیع احتجاج ایسے میڈیا کی وجہ سے ہے جو دنیا کے مین اسٹریم میڈیا (جو صیہونیوں کا مکمل حمایتی ہے) کے برعکس ہے، الجزیرہ بھی غزہ کے لوگوں پر ہونے والے ظلم اور اس سرزمین کے موجودہ حقائق کی عکاسی کرنے کی کوشش کرنے والے چند بین الاقوامی میڈیا میں ان میں سے ایک تھا جو 7 ماہ کی جنگ کے دوران غزہ میں رہا اور 24 گھنٹے کی صورتحال کو کوریج دے کر صہیونیوں کے جرائم پر دنیا کی آنکھیں کھول رہا تھا،اس میڈیا نے معتبر رپورٹس تیار کرکے اسپتالوں پر بمباری سے عام شہریوں کے مارے جانے،زخمی ہونے ،انسانی امداد کے قافلوں کو نشانہ بنائے جانے وغیرہ کی تصاویر شائع کرکے دنیا بھر کی رائے عامہ کو غزہ میں صہیونیوں کے جرائم سے آگاہ کیا۔
اسرائیلی حکومت غیر ملکی صحافیوں کو غزہ تک رسائی کی اجازت صرف سختی سے کنٹرول شدہ پریس ٹرپس کے ذریعے دیتی ہے جس پر اس کا اپنا کنٹرول ہے، اس دوران الجزیرہ کی غزہ میں مقیم دیگر بین الاقوامی میڈیا میں سب سے زیادہ موجودگی تھی۔ الجزیرہ کی طرف سے نشر ہونے والی غزہ میں انسانی مصائب کی تصاویر نے جنگ کے لیے بین الاقوامی حمایت اور حماس کے خلاف صیہونی حکومت کی مہم کو کمزور کر دیا ہے۔
الجزیرہ قابض حکومت کی جانب سے صحافیوں کو نشانہ بنانے پر بھی شدید تنقید کرتا رہا ہے، غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 140 سے زائد فلسطینی صحافی شہید ہو چکے ہیں، الجزیرہ نے تل ابیب کے حکام پر الزام لگایا ہے کہ وہ جان بوجھ کر اس چینل کے صحافیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جن میں سامر ابو دقّا اور حمزہ وائل الادحدوح شامل ہیں، جو دونوں غزہ کی لڑائی کے دوران شہید ہوئے نیز 2022 میں صہیونیوں نے الجزیرہ کی مشہور امریکی فلسطینی صحافیوں میں سے ایک شیرین ابو عاقلہ کو بھی گولی مار کر شہید کر دیا جس کے بعد صہیونیوں نے اس سلسلے میں ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایف بی آئی اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں تعاون کرنے سے انکار کردیا۔
مقبوضہ علاقوں میں میڈیا اور آزادی بیان کو دبانا
مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ کے دفاتر بند کرنے کے تل ابیب کے اقدام کو بین الاقوامی تنظیموں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، الجزیرہ دوحہ نے اس کارروائی کو مجرمانہ اور میڈیا کی آزادی کو دبانے نیز معلومات تک رسائی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی واضح مثال قرار دیا، حماس کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ان صحافیوں کے خلاف اعلان جنگ شروع کرنا ہے جو صہیونی منصوبہ بند دہشت گردی کو ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔
فلسطینی صحافیوں کی سنڈیکیٹ نے اس کارروائی کو غاصب حکومت کے فلسطینیوں کو بغیر گواہوں اور ثبوتوں کے قتل جاری رکھنے کے ارادے کی علامت سمجھا اور اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ فلسطین میں میڈیا اداروں کی حمایت کے لیے مداخلت کرے،گارڈین کے مطابق قابض حکومت اور حماس کے درمیان بالواسطہ جنگ بندی مذاکرات کے تسلسل کے ساتھ اس کارروائی کے اتفاق نے نیتن یاہو کی سخت گیر کابینہ کے آزادی بیان کے حوالے سے رویے کے بارے میں نئے خدشات پیدا کیے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے غزہ میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے آزاد اور خودمختار میڈیا کے وجود کو ضروری قرار دیا،ہیومن رائٹس واچ نے بھی ایک بیان جاری کیا اور تل ابیب کی حالیہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے غزہ کی پٹی سے رپورٹس بھیجنے والے چینل پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے اس فیصلے کو غلط قرار دیا۔
مقبوضہ علاقوں میں بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے لیے کام کرنے والے صحافیوں کی نمائندگی کرنے والی غیر سرکاری تنظیم فارن پریس ایسوسی ایشن نے تل ابیب پر آمرانہ حکومتوں کے مشکوک کلب میں شامل ہونے کا الزام لگایا اور واضح طور پر مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ کے دفتر کو بند کرنے کو میڈیا اور جمہوریت کے لیے ایک سیاہ دن قرار دیا، نیویارک میں قائم رپورٹرز پروجیکٹ کی کمیٹی نے اس کارروائی کو اسرائیل میں سرگرم بین الاقوامی میڈیا کو محدود کرنے کی ایک انتہائی تشویشناک مثال قرار دیا۔
جنگ بندی کے مذاکرات خطرے میں ہیں
مبصرین کے مطابق یہ واقعہ صیہونی حکومت اور قطری میڈیا کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی کے باعث جنگ بندی کے مذاکرات کو متاثر کر سکتا ہے کیونکہ قطر گزشتہ 7 ماہ سے غزہ میں جنگ بندی میں ثالثی کا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، ٹائمز اخبار نے اس فیصلے کو ایسے حالات میں قطر کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے خطرے کے طور پر دیکھا جب دوحہ غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے ثالثی کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
اس دوران قطر کو دوحہ میں حماس کے دفتر کو بند کرنے کے لیے مغربی اور صہیونی دباؤ کا سامنا ہے، تاہم قطری حکام نے کہا ہے کہ حماس کے دفتر کی میزبانی برسوں پہلے امریکہ کے تعاون سے کی گئی تھی اور جب تک اس تحریک کے رہنماؤں کی ملک میں موجودگی سے مذاکراتی عمل میں مدد ملے گی، دوحہ ان کی میزبانی کرے گا۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کی الجزیرہ چینل کی نشریات روکنے کی کوشش،وجہ؟
دوحہ اور تل ابیب کے درمیان تعلقات اس وقت سے خراب ہو گئے جب قطر نے اعلان کیا تھا کہ وہ حماس کے رہنماؤں پر جنگ بندی کے معاہدے کے لیے اپنی شرائط سے پیچھے ہٹنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالے گا، دی گارڈین کے مطابق یہ ملک جو حماس کے متعدد سیاسی رہنماؤں کا گھر ہے، مذاکرات میں ایک اہم ثالث تھا، لیکن حالیہ ہفتوں میں اسے نظرانداز کر دیا گیا ہے۔
آخر میں یہ کہنا ضروری ہے کہ بیانیہ کی جنگ جو غزہ پر حملے کے ابتدائی دنوں میں مرکزی دھارے کے عالمی میڈیا اور صہیونی میڈیا کی حمایت میں تل ابیب کے حق میں تھی،اب اس کے لیے نقصان دہ ہو چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
حماس نے اسرائیل پر کیسے حملہ کیا؟ امریکی اخبار کا انکشاف
🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن 2007 سے غزہ پر حماس کے کنٹرول
نومبر
ایم کیوایم پاکستان کا سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ
🗓️ 9 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں)کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں خطرناک حد تک اضافے اور
ستمبر
علامہ طاہر اشرفی نے قوم سے جمعہ کو ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی
🗓️ 20 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم کے معاون
مئی
صیہونی قبضے اور امریکی سازشوں کے سامنے ہمت نہیں ہاریں گے:حزب اللہ
🗓️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں تاکید کی کہ حزب
مارچ
پاکستان میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
🗓️ 3 مئی 2022(سچ خبریں)ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ
مئی
فرانس میں مسلسل احتجاج؛ مظاہرین نے میکرون کے پسندیدہ ریسٹورنٹ کو آگ لگائی
🗓️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں پنشن اصلاحات پر تنازعات کو حکومت اور ٹریڈ یونینوں
اپریل
غیر قانونی بھرتی کیس: وکلا کی ہڑتال کے باعث پرویز الہٰی، دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
🗓️ 22 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے
فروری
بائیڈن انتظامیہ کی خاموشی سے گوانتانامو جیل بند کرنے کی کوشش
🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ
ستمبر