🗓️
سچ خبریں: کسی بھی بڑے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی امید کسی بھی ایتھلیٹ کے لیے معمول کی بات ہے لیکن جب یہ توقعات تین دہائیوں سے زیادہ کے گولڈ میڈل کے انتظار کے ساتھ جڑ جائیں تو ایک الگ ہی دباؤ پیدا ہوجاتا ہے۔
پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جیولن تھروئر ارشد ندیم کو اس دباؤ کا بخوبی علم ہے، کیونکہ پیرس اولمپکس میں وہ 32 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کی واحد امید سمجھے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پوری پاکستانی قوم ارشد ندیم کی طرف سے پرُامید ہے: شیخ رشید
2024 کے اولمپکس میں پاکستان کا سات رکنی دستہ شرکت کر رہا ہے، لیکن ان میں سے صرف ارشد ندیم کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر میڈل کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔
پیرس روانگی سے قبل بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا، ’اولمپکس میں دباؤ تو ہوتا ہے، لیکن جب آپ جیولن تھرو کرنے کے لیے تیار کھڑے ہوتے ہیں تو وہ دباؤ ختم ہو جاتا ہے اور توجہ صرف بہترین کارکردگی پر مرکوز ہوتی ہے۔‘
پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کا بہترین موقع ہونے کے باوجود، ارشد ندیم کو اپنے روایتی حریف انڈیا کے نیرج چوپڑا کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، جنہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں انڈیا کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔
پیرس اولمپکس کی ویب سائٹ پر ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کے مقابلے کو ’پانچ بڑے مقابلوں‘ میں شمار کیا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ ’پیرس 2024 دونوں کے لیے دنیا کا عظیم جیولن تھروئر بننے کا موقع ہے۔‘
ارشد ندیم جنوبی ایشیا کے پہلے اور واحد ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے 90 میٹر سے زیادہ دور جیولن پھینکنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جبکہ نیرج چوپڑا ابھی تک 90 میٹر کا ہدف عبور نہیں کر سکے ہیں۔
ارشد نے یہ کارنامہ 2022 کے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں انجام دیا تھا، لیکن 2023 کے عالمی ایتھلیٹکس مقابلوں میں وہ نیرج چوپڑا کے مقابلے میں اپنی کارکردگی دہرانے میں ناکام رہے تھے، جہاں نیرج نے گولڈ اور ارشد نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے ابتدائی کوالیفیکیشن راؤنڈ 6 اگست کو جبکہ فائنل 8 اگست کو منعقد ہوگا۔
ٹریننگ گراؤنڈ میں مشق کرتے ہوئے ارشد ندیم مکمل اعتماد کے ساتھ دکھائی دیے۔ انہوں نے بتایا، ’جب جیولن ہاتھ سے نکلتا ہے تو فوراً پتہ چل جاتا ہے کہ تھرو اچھی ہوگی یا نہیں۔‘ ہر مقابلے کے فائنل میں چھ تھروز ہوتے ہیں اور ارشد ندیم کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بہتر سے بہتر تھرو کریں۔
کرکٹ اور ڈسکس تھرو سے کیریئر کا آغاز کرنے والے ارشد ندیم کئی بار انجری سے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
2023 کے دوران بائیں گھٹنے کی انجری کے باعث وہ بنکاک میں ایشین چیمپیئن شپ اور 2022 کی ایشین گیمز میں شرکت نہ کر سکے تھے۔
پیرس اولمپکس کے لیے ارشد ندیم پُرامید ہیں، کیونکہ ان کے مطابق وہ پہلے سے زیادہ بہتر تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے والے ہیں۔
انہوں نے جنوبی افریقہ میں ٹریننگ کی جہاں انہیں عالمی معیار کی سہولیات میسر آئیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے بتایا، ’میں اس مرتبہ پہلے سے بہتر تیاری کے ساتھ اولمپکس میں شریک ہو رہا ہوں اور میری فٹنس بھی بہتر ہے۔‘
جنوبی افریقہ سے واپسی کے بعد ارشد ندیم نے لاہور میں مقامی کوچ کے ساتھ اپنی پریکٹس جاری رکھی، اور حال ہی میں پیرس میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں 84.21 میٹر کی تھرو کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
ارشد ندیم کا سفر میاں چنوں کے گاؤں سے شروع ہوا اور انٹرنیشنل مقابلوں تک پہنچا۔ 2015 میں جیولن تھرو شروع کرنے کے بعد انہوں نے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور فائنل تک پہنچے، جبکہ 2022 کی کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا۔
ارشد ندیم کے کوچ فیاض حسین بخاری کے مطابق ارشد ندیم بہت جلد سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ایک سمجھدار ایتھلیٹ ہیں۔
مزید پڑھیں: احسن اقبال پاکستان اولمپکس کے سربراہ پر برس پڑے ‘مزید تذلیل قابل قبول نہیں’
خود ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ’کرکٹر نہ بننا میرے لیے سب سے اچھی بات تھی، ورنہ میں اولمپکس میں نہ ہوتا۔
مجھے معلوم ہے کہ میرے اندر ایتھلیکٹس کا قدرتی ٹیلنٹ ہے اور میں اس کا شکر گزار ہوں، لیکن پاکستان میں نان کرکٹ ایتھلیٹ ہونے کے کئی چیلنجز ہیں، جیسے وسائل اور سہولیات کی عدم دستیابی۔‘
مشہور خبریں۔
عمران خان نے ایف آئی اے کا نوٹس چیلنج کردیا
🗓️ 6 نومبر 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
نومبر
غزہ جنگ کیوں ختم نہیں ہو رہی؟ اردنی عہدیدار کی زبانی
🗓️ 21 مئی 2024سچ خبریں: اردن کے ایک سابق نمائندے کا کہنا ہے کہ صیہونی
مئی
فلسطین کی حمایت نہ کرنے والے عرب غدار ہیں: اسلامی جہاد
🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر سرایا القدس
اکتوبر
غزہ جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں صیہونیوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟
🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اور اس حکومت کی
جنوری
بھارت میں کام کی خواہش رکھنے والے افراد کو سمجھانے کیلئے ’گوگل‘ کافی ہے، شان شاہد
🗓️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد کا کہنا ہے کہ
جون
وہ جھوٹ جو یکے بعد دیگرے سامنے آ رہے ہیں
🗓️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی کارروائی کے بیالیس دن گزر جانے کے دوران صیہونی
نومبر
ڈپٹی کمشنر اور سرکاری ٹیم پر 40 سے 50 شرپسندوں نے فائرنگ کی، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
🗓️ 4 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) لوئر کُرم میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملے
جنوری
انتخابات ملتوی کرنے کا کیس: کیا الیکشن کو لمبے عرصے کیلئے التوا میں رکھا جاسکتا ہے؟ چیف جسٹس
🗓️ 27 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات
مارچ