?️
سچ خبریں: بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا نے اپنی اکلوتی بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی سول میرج کے بعد ایک بھارتی صحافی نے شتروگھن سنہا سے پوچھا کہ آپ اپنی بیٹی کے اس خاص دن پر کیسا محسوس کر رہے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: مشہور بالی ووڈ اداکارہ کی مسلمان سے شادی ؛اہلخانہ کا ردعمل
اس سوال کے جواب میں شتروگھن سنہا نے کہا کہ یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے؟ ہر باپ اس لمحے کا بے صبری سے انتظار کرتا ہے جب اس کی بیٹی صحیح انسان کے ساتھ شادی کر کے رخصت ہو جائے۔ شتروگھن سنہا نے کہا کہ میری بیٹی ظہیر کے ساتھ بہت خوش نظر آتی ہے، میری دعا ہے کہ ان دونوں کی جوڑی ہمیشہ سلامت رہے۔
مزید پڑھیں: سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے ولیمے میں بالی ووڈ اسٹارز کی شرکت
سینیئر اداکار نے مزید کہا کہ 44 سال قبل، میں نے اپنی پسند کی ایک کامیاب، خوبصورت اور باصلاحیت لڑکی پونم سنہا سے شادی کی تھی، اب سوناکشی کی باری تھی کہ وہ اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرے۔
واضح رہے کہ 23 جون، اتوار کے روز سوناکشی سنہا نے اپنے دیرینہ مسلمان دوست اور اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی۔ اس جوڑے نے چھوٹی سی تقریب میں سول میرج کے کاغذات پر دستخط کر کے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔
مزید پڑھیں: اسکول میں مذہبی معاملات کو نہیں لے جانا چاہئے: ہیما مالنی
شادی کی تقریب کے بعد سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ممبئی میں اپنے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں بالی ووڈ ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔


مشہور خبریں۔
لاطینی امریکہ کے خلاف واشنگٹن کے دباؤ میں شدت، "منرو نظریے” کا احیاء
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: چلی کے ایک ماہر نے اس دباؤ کی مہم اور
اگست
پاکستان میں اسٹار لنک کو آپریشنل کرنے کا مرحلہ وار عمل جاری
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں: پاکستان میں اسٹار لنک کو آپریشنل کرنے کا مرحلہ
مارچ
غزہ میں جنگ کا جاری رہنا جرم ہے: اولمرٹ
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم "ایہود اولمرت”، نے جرمن اخبار "اشپیگل”
جولائی
پاکستانی وزیر کا خلیج فارس کے ممالک کا دورہ؛ ایجنڈے پر برصغیر کی ترقی
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی حکومت نے ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے بعد خلیج
مئی
بشار اسد نے جنگ جیت لی: سابق امریکی سفیر
?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: شام میں امریکہ کے سابق سفیر رابرٹ فورڈ نے شام
نومبر
پاکستان اور بھارت کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
?️ 1 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت نے آج اپنی اپنی جوہری
جنوری
یورپی سماجی کارکنوں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:تین یورپی ممالک میں متعدد سماجی کارکنوں اور فلسطینی قوم کے
اگست
55 فیصد صیہونی اب بھی ایرانی حملے سے خوفزدہ
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: ایک صیونیستی میڈیا نے اپنے تازہ ترین سروے کے نتائج
جون