کراچی {سچ خبریں} پاکستان کی جانی مانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھلا کون ایسا ہے جو نہیں جانتا انہوں نے ہر سال عورت مارچ میں حصہ لینے کی وجہ بتائی ہے کہ وہ ہر سال اس مارچ کو کیوں شرکت کرتی ہیں۔
پاکستان میں عورت مارچ کے آرگنائزرز کو بعض نعروں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہرسال عورت مارچ میں شریک ہونے والی ماہرہ خان کو یقین ہے کہ ان کی آّواز اثررکھتی ہے۔
میرا سیٹھی کے ٹاک شو میں شرکت کرنے والی ماہرہ نے اس حوالے سے بات کرتےہوئے کہا کہ کہا ، “جب میں عورت مارچ میں جاتی ہوں تو میں لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں، اس سے زیادہ مدد نہیں ملتی ، لیکن اس کا اثرضرور پڑتا ہے”۔
ماہرہ کا ماننا ہے کہ وہ عورت مارچ کا صحیح مفہوم سمجھا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا ”مجھے 2 منٹ میرا جسم میری مرضی کی وضاحت کرنے کے ملتے ہیں، جس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ خواتین اپنے کپڑے پھاڑنا چاہتی ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ میری مرضی ہے کہ آپ مجھےدیکھ رہے ہیں اور مجھے برا لگ رہا ہے تو یہ میری مرضی ہے کہ آپ مجھے نہ دیکھیں یا آپ مجھے چھونا چاہ رہے ہیں تو میں اس کو رپورٹ کروں ”۔
ماہرہ خان بطور پروڈیوسر ڈیبیو کرتے ہوئے اپنی پہلی ویب سیریز ” بارہواں کھلاڑی ” جلد ریلیز کرنے والی ہیں ۔ کرکٹ سے متعلق اس ویب سیریز کی مرکزی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ ، کنزہ ہاشمی ، میرا سیٹھی ، دانیال ظفر اوریوٹیوبرشاہ ویرجعفری، خاقان شاہنواز ، ضرارخان اورمیریوسف شامل ہیں۔