3 برسوں سے پابندی سے نماز پڑھ رہی ہوں:نوشین شاہ

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ تین سالوں سے پابندی سے نماز پڑھ رہی ہیں اور  اُنہوں نے 3 سال سے کوئی نماز نہیں چھوڑی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے جس ا ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر نوشین شاہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جوکہ اُنہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیا تھا۔نوشین شاہ نے کہا کہ تین برس سے پہلے، میں اپنی زندگی سے بالکل خوش نہیں تھی، میرا دل سکون میں نہیں تھا، مجھے ہر وقت بےچینی رہتی تھی اور میں جو کام کرنا چاہتی تھی، مجھ سے وہ نہیں ہوپا رہا تھا۔

اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید  کہا کہ میں مسلسل بےسکون رہتی تھی اور میری زندگی میں ایک دو راتیں ایسی بھی آئیں کہ میں جب سو نہیں سکی، میں روتی رہی اور میں نے اللّٰہ سے یہی دُعا کی کہ مجھے کسی طرح جائے نماز تک لے جائیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بس! اللّٰہ مجھے جائے نماز تک لیکر گئے اور آگے جو کرنا تھا وہ میرا کام تھا۔نوشین شاہ نے کہا کہ آج تین برس ہوگئے ہیں اور میں نے کوئی نماز نہیں چھوڑی، میری نماز قضا ضرور ہوجاتی ہے لیکن چھوڑتی نہیں ہوں۔

مشہور خبریں۔

وائٹ ہاؤس کو روس کے آپریشن ووسٹوک میں ہندوستان کی شرکت پر تشویش

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:   وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے منگل کی رات کہا کہ

ایران کی خلیج فارس میں سفارتی حکمت عملی

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران نے گزشتہ حکومت سے ہی ہمسایہ ممالک کے ساتھ

سعودی عرب کی ترکی میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا

نیتن یاہو کو تل ابیب میں بھی سکون کا سانس نصیب نہیں

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے پیر کے روز ایک

اکثر صیہونی شہریوں کے نزدیک نیتن یاہو اسرائیل کے لیے خطرناک

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:52 فیصد اسرائیلی شہری وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو حالیہ سیکورٹی

دانش تیمور کی ہیروئن نہیں تو بدبخت ماں کا کردار ہی دیا جائے، عتیقہ اوڈھو کی خواہش

?️ 23 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اداکار دانش تیمور کی

ہندوستانی وکلا کا ہندو انتہا پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا مطالبہ

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:ہندوستانی وکلا نے مودی حکومت سے مسلمانوں کے قتل عام پر

یمن میں ایران کی فوجی موجودگی کبھی نہیں رہی:ایران

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودیوں کے اس دعوے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے