?️
سچ خبریں: بولی وڈ بادشاہ ’شاہ رخ خان‘ کی 2004 کی بلاک بسٹر فلم ’میں ہوں نا‘ کا 20 سال بعد سیکوئل بنائے جانے کا امکان ہے۔
عام طور پر شاہ رخ خان اپنی فلموں کے سیکوئل بنانے کے خلاف ہوتے ہیں، تاہم اب انہوں نے اپنی مقبول ترین فلم کا سیکوئل بنانے پر رضامندی ظاہر کردی۔
شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ نے متعدد بھارتی نشریاتی اداروں اور ویب سائٹس کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 2004 کی پاک-بھارت دوستی پر بنی فلم ’میں ہوں نا‘ کا سیکوئل بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکوئل فلم کو بھی فرح خان اور شاہ رخ خان مشترکہ طور پر بنائیں گے اور سیکوئل کو بھی شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی کے تحت ریلیز کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے فلم کے سیکوئل پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اس پر مزید فیصلہ فلم کا پہلا اسکرپٹ دیکھنے کے بعد کرنے کا کہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کی خواہش ہے کہ سیکوئل فلم اس وقت ہی بنائی جائے جب کہ سیکوئل کا اسکرپٹ پہلی فلم سے زیادہ طاقتور ہونا چاہیے۔
شاہ رخ خان کی جانب سے رضامندی ظاہر کیے جانے کے بعد سیکوئل فلم کی کہانی لکھنے کا کام تیز کردیا گیا اور ممکنہ طور پر 2025 کے وسط تک سیکوئل بنائے جانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے آ سکے گا۔
ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ فلم کے سیکوئل پر کب تک کام شروع کیا جائے گا اور اس کی کاسٹ میں کون کون شامل ہوگا، تاہم امکان ہے کہ رواں برس کے اختتام تک اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔
اگر ’میں ہوں نا‘ کے سیکوئل پر کام شروع کیا گیا اور اسے بنانے کا اعلان بھی کیا گیا تو بھی فلم 2027 سے قبل ریلیز نہیں ہو سکے گی، کیوں کہ شاہ رخ خان 2026 کی فلم کی شوٹنگ میں پہلے ہی مصروف ہیں۔
’میں ہوں نا‘ کی پہلی فلم کو 2004 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ سشمیتا سین، امریتا راؤ اور زید خان جیسے اداکار بھی دکھائی دیے تھے۔
مذکورہ فلم میں پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان اچھے تعلقات دکھائے گئے اور دوستی کے تحت قیدیوں کا تبادلہ بھی دکھایا گیا تھا۔
فلم کو اپنی مثبت کہانی کی وجہ سے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی سراہا گیا تھا اور اب شاہ رخ خان چاہتے ہیں کہ سیکوئل فلم کی کہانی پہلی فلم سے بھی زیادہ مثبت اور طاقتور ہونی چاہیے۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل نے غزہ جنگ کا ایک بھی مقصد حاصل کیا ہے؟صیہونی میڈیا
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اسرائیلی حکام کی جنگ کے اہداف کو
اپریل
فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم
?️ 29 جنوری 2021فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم اسلام
جنوری
عوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرکے زائرین کی حفاظت کریں: مقتدیٰ صدر
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے سربراہ سید مقتدی صدر نے
ستمبر
عالمی بینک نے سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ 40 ارب ڈالر لگایا ہے، شیریٰ رحمٰن
?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن
اکتوبر
جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد وارفیئر چلنا شروع ہوگئی جس کو بھارتی میڈیا لیڈ کر رہا تھا، ترجمان فوج
?️ 14 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل
مارچ
بائیڈن کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار
?️ 17 اگست 2022نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن کے دفتر
اگست
کراچی: مرتضیٰ وہاب نے ضمنی بلدیات انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
?️ 7 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں خالی بلدیاتی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع
اکتوبر
رمضان المبارک کا مہینہ، مقبوضہ کشمیر میں جاری خونی کھیل اور پاکستان کی اہم ذمہ داری
?️ 27 اپریل 2021(سچ خبریں) پوری دنیا میں مسلمان رمضان المبارک عقیدت و احترام اور
اپریل