🗓️
کراچی (سچ خبریں)فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب پر فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے کیے گئے مظاہرے میں نہ جانے کی وجہ بتادی۔ان کا کہنا تھا کہ دل تو بہت چاہتا تھا لیکن حالات کی وجہ سے نہیں جا سکتا۔
یاسر حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اداکار کے ہاتھ پر سرجری کی وجہ سے پٹّی بندھی ہوئی ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر حسین نے اپنے ہاتھ کی پٹّی پر فلسطین کا پرچم بنایا ہوا ہے جس کے ذریعے وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کررہے ہیں۔
یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے نکالے جانے والی مارچ میں جانے کا بہت دل تھا لیکن حالات کی وجہ سے نہیں جاسکا۔‘اداکار نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہمارے فلسطینی بہن بھائیوں پر رحم کرے، آمین۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’فلسطین کو آزاد کرو۔‘
خیال رہے کہ حال ہی میں یاسر حسین نے اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔یاسر حسین نے انسٹا اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُنہوں نے اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی ہے۔
اداکار نے مزاحیہ انداز میں لکھا تھا کہ ’سرجری کے بعد بےہوشی ختم ہوئی تو بیگم کو دیکھ کر مدہوشی طاری ہوگئی۔‘تاہم یاسر حسین نے یہ نہیں بتایا تھا کہ اُنہوں نے اپنے ہاتھ کی سرجری کیوں کروائی ہے۔
مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کےخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
🗓️ 15 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی
دسمبر
قطر کا صیہونی اقدامات کے خلاف اہم بیان
🗓️ 28 مئی 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے جمعرات
مئی
اسد عمر نے اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی دے دی
🗓️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد
مئی
یوم قدس اسرائیلی حکومت کا دہشت گردی کا دن
🗓️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:عین اسی وقت جب دنیا بھر میں عالمی یوم قدس کے
اپریل
انتخابات کیلئے درکار فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن
🗓️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم
اپریل
عراق میں ترک فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اس ملک میں ترکی کے زیلیکان بیس پر
اگست
وفاقی حکومت کا اسٹارٹ اپس کے لیے ٹیکس چھوٹ پر غور
🗓️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ٹیکس چھوٹ کے ذریعے اسٹارٹ اپس
مئی
شمالی کوریا نے ایک بار پھر نئے ہتھیاروں کی نقاب کشائی کی
🗓️ 27 جون 2024سچ خبریں: دونوں کوریا کے درمیان تناؤ بڑھتے ہی شمالی کوریا کی
جون