?️
سچ خبریں: ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو گیتوں کے مقابلے ’ یورو ویژن سونگ کانٹیسٹ’ اور دیگر بین الاقوامی ثقافتی تقریبات سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کا یہ بیان سویڈن کے شہر مالمو میں منعقدہ 2025 کے یوروویژن فائنل میں اسرائیل کے متنازع طور پر دوسرے نمبر پر آنے کے بعد سامنے آئے ہیں۔
میڈیا کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے، پیڈرو سانچیز نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کے جاری فوجی آپریشنز کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرے، ان کا کہنا تھا کہ یوروویژن جیسے ثقافتی پلیٹ فارم کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات کا سامنا کرنے والی ریاستوں کے لیے تعلقات عامہ کی ڈھال کے طور پر استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، پیڈرو سانچیز نے زور دیا کہ یورپی براڈکاسٹنگ یونین (ای بی یو)، جو یوروویژن کا اہتمام کرتی ہے، کو وہی اخلاقی معیار برقرار رکھنے چاہئیں جو اس نے 2022 میں روس کو یوکرین پر حملے کے بعد مقابلے سے باہر کرنے کے لیے لاگو کیے تھے۔
پیڈرو سانچیز نے کہا، ’ غزہ میں جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں وہ قابل قبول نہیں ہے، شہریوں، بچوں، عورتوں کو بلا امتیاز شہیدکرنا، یہ سراسر ناقابل قبول ہے۔’
انہوں نے مزید کہا،’ جیسا کہ ہم نے یوکرین پر حملے کے بعد روس کے ساتھ کیا، ہمیں ثقافتی جگہوں پر امن اور انسانی حقوق کی اقدار کو برقرار رکھنے کے معاملے میں دہرا معیار نہیں رکھنا چاہیے۔’
انہوں نے مزید کہا، ’ ثقافت غیر جانبدار نہیں ہے، اس کی اقدار ہوتی ہیں، اور اگر ہم نے روس کو یوکرین میں اس کی جارحیت کی وجہ سے خارج کر دیا، تو ہمیں اسرائیل کی شرکت کا بھی اسی نظر سے جائزہ لینا چاہیے۔’
پیڈرو سانچیز کے بیان کی ہسپانوی بائیں بازو کی جماعتوں بشمول پودیموس اور ازکیئردا یونیدا نے بھی حمایت کی ہے، جنہوں نے اسرائیل کو یوروویژن سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور اس کی شرکت کو ’ ثقافتی پروپیگنڈے’ کے آلے کے طور پر مذمت کی ہے۔
ووٹنگ میں تنازع، دھاندلی کے الزامات
اسرائیل کی نااہلی کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے ساتھ، اس سال یوروویژن کو اپنے ووٹنگ سسٹم کی بھی شدید جانچ پڑتال کا سامنا ہے، یوروویژن پر ووٹوں میں دھاندلی کی اجازت دینے کا الزام لگایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیل غیر متوقع طور پر اس سال کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر آیا۔
یہ الزامات سامنے آئے ہیں کہ عوامی ٹیلی ووٹ میں ہیرا پھیری کی گئی ہو، جس میں اسرائیل کی ایڈن گولان نے اسپین اور بیلجیئم دونوں سے زیادہ سے زیادہ 12 پوائنٹس حاصل کیے۔
دی ٹیلی گراف کے مطابق، ٹیلی ووٹنگ کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی ممکنہ مربوط کوشش کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔
ہسپانوی سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی وی ای نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلاپنے قومی ٹیلی ووٹ میں سرفہرست رہا، جس میں 20 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے، جس پر نشریاتی ادارے نے باضابطہ طور پر ایک آزاد آڈٹ کی درخواست کی۔
بیلجیئم کے وی آر ٹی اور کئی سکینڈینیوین نشریاتی اداروں نے عوامی ووٹنگ میں بے ضابطگیوں کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے اور ای بی یو کے اندرونی جائزے کا انتظار کر رہے ہیں۔
یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے ابھی تک پیڈرو سانچیز کے بیان یا ٹیلی ووٹ سے متعلق آڈٹ کی درخواستوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
جارجیا کے پارلیمنٹ انتخابات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: 26 اکتوبر کو ہونے والے جارجیا کے پارلیمانی انتخابات کے بعد،
دسمبر
دنیا کے قدیم ترین فلسطینی قیدی کا آزادی کے بعد پہلا پیغام
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:دنیا کے قدیم ترین فلسطینی قیدی نائل البرغوثی نے اسرائیلی
فروری
سعودی خلائی ادارے کا خلانوردی سے متعلق تربیت دینے کا فیصلہ
?️ 18 اگست 2021ریاض(سچ خبریں) سعودی خلائی ادارے نے خلانوردی سے متعلق تربیت نیا پروگرام
اگست
عراق میں عیسائی الحشد الشعبی کی وجہ سے محفوظ ہیں؛موصل چرچوں کے سربراہ
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:موصل گرجا گھروں کے سربراہ نے داعشی دہشت گرد عناصر کے
مارچ
زیلنسکی کا بائیڈن کو چیلنج
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی ممالک کے لیے یوکرین اور روس کے درمیان محاذ آرائی
ستمبر
ایران کے بارے میں ٹرمپ کی متضاد پالیسی؛دھمکی بھی اور لالچ بھی
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے
فروری
آدھے سے زیادہ امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے غیر مطمئن
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںامریکہ میں ہونے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق اس
اپریل
شب عاشور میں امام خامنہ ای کی موجودگی کا معنی خیز پیغام
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: علاقائی اور عالمی حلقوں کے ردعمل اور تجزیوں کے تسلسل
جولائی