?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر وہ واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جو بھارت میں کام کیے بغیر نہ صرف انڈیا بلکہ بنگلہ دیش میں بھی ’سپر اسٹار‘ بن گئیں۔
نادیہ خان نے حال ہی میں ’کیا ڈراما ہے‘ نامی شو میں ہانیہ عامر کی ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں حقیقی سپر اسٹار بھی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر خطے کی واحد اداکارہ ہیں جو اسکرین پر گلیمر کردار کیے بغیر ہی پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت میں ’سپر اسٹار‘ بن گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سپر اسٹار بننے میں ہانیہ عامر کی سالوں کی محنت شامل ہے، وہ نیچرل اداکاری کرتی ہیں، ان کے جذبات، ان کے انداز کہیں سے بھی مصنوعی نہیں دکھتے۔
نادیہ خان کے مطابق ایسا نہیں ہے کہ ہانیہ عامر کو راتوں و رات شہرت ملی اور وہ سپر اسٹار بنیں بلکہ انہوں نے کئی سال تک کام کیا اور اپنی محنت سے ثابت کیا کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب جاکر ہانیہ عامر ایسی جگہ پر پہنچی ہیں، جہاں اسے ہونا چاہیے تھا بلکہ وہ اب جہاں پر ہیں، اس سے بڑھ کر انہیں شہرت ملنی چاہیے تھی۔
ساتھ ہی انہوں نے ہانیہ عامر کی تمام سوشل میڈیا ویڈیوز کو بھی بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی تمام ویڈیوز پسند ہیں۔
ٹی وی میزبان نے ہانیہ عامر کی خوبصورتی کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ جیسی معصوم اور پیاری ہیں، ایسی ہی وہ خوبصورت اور پرکشش دکھائی دیتی ہیں اور وہ حقیقی طور پر معصوم ہیں۔
نادیہ خان نے ہانیہ عامر کی ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں اداکاری کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ ڈرامے میں ان کے رونے کے انداز نے ہی لوگوں کے دل جیت لیے، دیکھنے والوں کو لگا کہ وہ حقیقی معنوں میں روئی ہیں۔
خیال رہے کہ ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ سمیت عماد عرفانی، نعیمہ بٹ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور مایا علی سمیت دیگر اداکار کردار ادا کر رہے ہیں اور ڈرامے کو پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی وزیر خزانہ کے دورۂ چین کی کہانی روئٹرز کی زبانی
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: روئٹرز نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں امریکی وزیر خزانہ کے
جولائی
امریکہ پر بھروسہ کرنا بہت بڑی غلطی ہے: افغان نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:افغان نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ نے یوکرائن میں پیش آنے
فروری
نتن یاہو پاتال کے کنارے پر
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: آنے والا موسم خزاں صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن
جولائی
عراق کا دہشت گردوں کے خلاف پیشگی آپریشنز پر زور
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم اور کمانڈر انچیف محمد شیاع السودانی نے
دسمبر
امریکہ کی غزہ کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق، ریاستہائے متحدہ ایک استعماری منصوبے
نومبر
صہیونی جنگی کابینہ میں استعفوں کے اسٹریٹجک نتائج
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ
جون
صہیونیوں میں یحییٰ السنوار کو نشانہ بنانے کی ہمت نہیں
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:آج اسرائیل ہیوم اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسے غزہ
جنوری
مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی
ستمبر